September 19, 2024

Spanish اردو

زبور 145- خُدا کی عظمت اور نیکی کا گیت

1۔ اَے میرے خُدا! اَے بادشاہ! مَیں تیری تمجِید کرُوں گا اور ابدُالآباد تیرے نام کو مُبارک کہُوں گا۔ 2۔ مَیں ہر روز تُجھے مُبارک کہُوں گا اور ابدُالآباد تیرے نام کی سِتایش کرُوں گا۔ 3۔ خُداوند بزُرگ اور بے حد سِتایش کے لائِق ہے۔ اُس کی بزُرگی اِدراک سے باہر ہے۔ 4۔ ایک پُشت… Continue reading زبور 145- خُدا کی عظمت اور نیکی کا گیت

زبور 144- خُداوند کے حضور بادشاہ کی شُکرگُزاری

1۔ خُداوند میری چٹان مُبارک ہو جو میرے ہاتھوں کو جنگ کرنا اور میری اُنگلیوں کو لڑنا سِکھاتا ہے۔ 2۔ وہ مُجھ پر شفقت کرنے والا اور میرا قلعہ ہے۔ میرا اُونچا بُرج اور میرا چُھڑانے والا۔ وہ میری سِپر اور میری پناہ گاہ ہے جو میرے لوگوں کو میرے تابِع کرتا ہے۔ 3۔ اَے… Continue reading زبور 144- خُداوند کے حضور بادشاہ کی شُکرگُزاری

زبور 143- مُشکلات سے آزادی کی دُعا

1۔ اَے خُداوند! میری دُعا سُن۔ میری اِلتجا پر کان لگا۔ اپنی وفاداری اور صداقت میں مُجھے جواب دے 2۔ اور اپنے بندہ کو عدالت میں نہ لا کیونکہ تیری نظر میں کوئی آدمی راست باز نہیں ٹھہر سکتا۔ 3۔ اِس لِئے کہ دُشمن نے میری جان کو ستایا ہے۔ اُس نے میری زِندگی کو… Continue reading زبور 143- مُشکلات سے آزادی کی دُعا

زبور 142- خُداوند سے رحم کی دُعا

1۔ مَیں اپنی آواز بُلند کر کے خُداوند سے فریاد کرتا ہُوں۔ مَیں اپنی ہی آواز سے خُداوند سے مِنّت کرتا ہُوں۔ 2۔ مَیں اُس کے حضُور فریاد کرتا ہُوں۔ مَیں اپنا دُکھ اُس کے حضُور بیان کرتا ہُوں۔ 3۔ جب مُجھ میں میری جان نِڈھال تھی تُو میری راہ سے واقِف تھا۔ جِس راہ… Continue reading زبور 142- خُداوند سے رحم کی دُعا

زبور 141- شام کی دُعا

1۔ اَے خُداوند! مَیں نے تیری دُہائی دی ہے۔ میری طرف جلد آ۔ جب مَیں تُجھ سے دُعا کرُوں تُو میری آواز پر کان لگا۔ 2۔ میری دُعا تیرے حضُور بخُور کی مانِند ہو اور میرا ہاتھ اُٹھانا شام کی قُربانی کی مانِند۔ 3۔ اَے خُداوند! میرے مُنہ پر پہرا بِٹھا۔ میرے لبوں کے دروازہ… Continue reading زبور 141- شام کی دُعا

زبور 140- حمایت کے لئے دُعا

1۔ اَے خُداوند! مُجھے بُرے آدمی سے رہائی بخش۔ مُجھے تُند خُو آدمی سے محفُوظ رکھ۔ 2۔ جو دِل میں شرارت کے منصُوبے باندھتے ہیں وہ ہمیشہ مِل کر جنگ کے لِئے جمع ہو جاتے ہیں۔ 3۔ اُنہوں نے اپنی زُبان سانپ کی طرح تیز کر رکھّی ہے۔ اُن کے ہونٹوں کے نِیچے افعی کا… Continue reading زبور 140- حمایت کے لئے دُعا

زبور 139- خُدا کی ہمدانی اور نگہداشت

1۔ اَے خُداوند! تُو نے مُجھے جانچ لِیا اور پہچان لِیا۔ 2۔ تُو میرا اُٹھنا بَیٹھنا جانتا ہے۔ تُو میرے خیال کو دُور سے سمجھ لیتا ہے۔ 3۔ تُو میرے راستہ کی اور میری خواب گاہ کی چھان بِین کرتا ہے اور میری سب روِشوں سے واقِف ہے۔ 4۔ دیکھ! میری زُبان پر کوئی اَیسی… Continue reading زبور 139- خُدا کی ہمدانی اور نگہداشت

زبور 138- خُداوند کی مہربانی پر شُکرگزاری

1۔ مَیں پُورے دِل سے تیرا شُکر کرُوں گا۔ مَعبُودوں کے سامنے تیری مدح سرائی کرُوں گا۔ 2۔ مَیں تیری مُقدّس ہَیکل کی طرف رُخ کر کے سِجدہ کرُوں گا اور تیری شفقت اور سچّائی کی خاطِر تیرے نام کا شُکر کرُوں گا کیونکہ تُو نے اپنے کلام کو اپنے ہر نام سے زِیادہ عظمت… Continue reading زبور 138- خُداوند کی مہربانی پر شُکرگزاری

زبور 137- اسیر اسرائیلیوں کا نوحہ

1۔ ہم بابؔل کی ندیوں پر بَیٹھے اور صِیُّوؔن کو یاد کر کے روئے۔ 2۔ وہاں بید کے درختوں پر اُن کے وسط میں ہم نے اپنی سِتاروں کو ٹانگ دِیا۔ 3۔ کیونکہ وہاں ہم کو اسِیر کرنے والوں نے گِیت گانے کا حُکم دِیا اور تباہ کرنے والوں نے خُوشی کرنے کا اور کہا… Continue reading زبور 137- اسیر اسرائیلیوں کا نوحہ