November 24, 2024

اردو

زبور 146- بچانے والے خُدا کی حمد

1۔ خُداوند کی حمد کرو! اَے میری جان خُداوند کی حمد کر! 2۔ مَیں عُمر بھر خُداوند کی حمد کرُوں گا۔ جب تک میرا وجُود ہے مَیں اپنے خُدا کی مدح سرائی کرُوں گا۔ 3۔ نہ اُمرا پر بھروسا کرو نہ آدم ذاد پر۔ وہ بچا نہیں سکتا۔ 4۔ اُس کا دَم نِکل جاتا ہے… Continue reading زبور 146- بچانے والے خُدا کی حمد

زبور 145- خُدا کی عظمت اور نیکی کا گیت

1۔ اَے میرے خُدا! اَے بادشاہ! مَیں تیری تمجِید کرُوں گا اور ابدُالآباد تیرے نام کو مُبارک کہُوں گا۔ 2۔ مَیں ہر روز تُجھے مُبارک کہُوں گا اور ابدُالآباد تیرے نام کی سِتایش کرُوں گا۔ 3۔ خُداوند بزُرگ اور بے حد سِتایش کے لائِق ہے۔ اُس کی بزُرگی اِدراک سے باہر ہے۔ 4۔ ایک پُشت… Continue reading زبور 145- خُدا کی عظمت اور نیکی کا گیت

زبور 121- خُداوند ہمارا مُحافِظ ہے

1۔ مَیں اپنی آنکھیں پہاڑوں کی طرف اُٹھاؤُں گا۔ میری کُمک کہاں سے آئے گی؟ 2۔ میری کُمک خُداوند سے ہے جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔ 3۔ وہ تیرے پاؤں کو پِھسلنے نہ دے گا۔ تیرا مُحافِظ اُونگھنے کا نہیں۔ 4۔ دیکھ! اِسرائیؔل کا مُحافِظ نہ اُونگھے گا نہ سوئے گا۔ 5۔ خُداوند… Continue reading زبور 121- خُداوند ہمارا مُحافِظ ہے

زبور 91- خُدا ہماری پناہ ہے

1۔ جو حق تعالیٰ کے پردہ میں رہتا ہے۔ وہ قادرِمُطلق کے سایہ میں سکُونت کرے گا۔ 2۔ مَیں خُداوند کے بارے میں کہُوں گا وُہی میری پناہ اور میرا گڑھ ہے۔ وہ میرا خُدا ہے جِس پر میرا توکُّل ہے۔ 3۔ کیونکہ وہ تُجھے صیّاد کے پھندے سے اور مُہلِک وبا سے چُھڑائے گا۔… Continue reading زبور 91- خُدا ہماری پناہ ہے

زبور 16- اعتماد کی دُعا

1۔ اَے خُدا! میری حِفاظت کر کیونکہ مَیں تُجھ ہی میں پناہ لیتا ہُوں۔ 2۔ مَیں نے خُداوند سے کہا ہے تُو ہی رب ہے۔ تیرے سِوا میری بھلائی نہیں۔ 3۔ زمِین کے مُقدّس لوگ وہ برگُزیدہ ہیں جِن میں میری پُوری خُوشنُودی ہے۔ 4۔ غَیرمعبُودوں کے پِیچھے دَوڑنے والوں کا غَم بڑھ جائے گا۔… Continue reading زبور 16- اعتماد کی دُعا