February 15, 2025

اردو

زبور 150- خُداوند کی حمد کرو

1۔ خُداوند کی حمد کرو۔ تُم خُدا کے مَقدِس میں اُس کی حمد کرو۔ اُس کی قُدرت کے فلک پر اُس کی حمد کرو۔ 2۔ اُس کی قُدرت کے کاموں کے سبب سے اُس کی حمد کرو۔ اُس کی بڑی عظمت کے مُطابِق اُس کی حمد کرو۔ 3۔ نرسِنگے کی آواز کے ساتھ اُس کی… Continue reading زبور 150- خُداوند کی حمد کرو

زبور 149- گِیت گا کر خُدا کی حمد

1۔ خُداوند کی حمد کرو۔ خُداوند کے حضُور نیا گِیت گاؤ اور مُقدّسوں کے مجمع میں اُس کی مدح سرائی کرو۔ 2۔ اِسرائیؔل اپنے خالِق میں شادمان رہے۔ فرزندانِ صِیُّوؔن اپنے بادشاہ کے سبب سے شادمان ہوں۔ 3۔ وہ ناچتے ہُوئے اُس کے نام کی سِتایش کریں۔ وہ دَف اور سِتار پر اُس کی مدح… Continue reading زبور 149- گِیت گا کر خُدا کی حمد

زبور 148- کائنات کو خُدا کی حمد کرنے کی تاکِید

1۔ خُداوند کی حمد کرو۔ آسمان پر سے خُداوند کی حمد کرو۔ بُلندیوں پر اُس کی حمد کرو۔ 2۔ اَے اُس کے فرِشتو! سب اُس کی حمد کرو۔ اَے اُس کے لشکرو! سب اُس کی حمد کرو۔ 3۔ اَے سُورج! اَے چاند! اُس کی حمد کرو۔ اَے نُورانی سِتارو! سب اُس کی حمد کرو۔ 4۔… Continue reading زبور 148- کائنات کو خُدا کی حمد کرنے کی تاکِید

زبور 147- نیک خُداوند کی حمد

1۔ خُداوند کی حمد کرو کیونکہ خُدا کی مدح سرائی کرنا بھلا ہے۔ اِس لِئے کہ یہ دِل پسند اور سِتایش زیبا ہے۔ 2۔ خُداوند یرؔوشلِیم کو تعمِیر کرتا ہے۔ وہ اِسرائیؔل کے جلاوطنوں کو جمع کرتا ہے۔ 3۔ وہ شِکستہ دِلوں کو شِفا دیتا ہے اور اُن کے زخم باندھتا ہے۔ 4۔ وہ سِتاروں… Continue reading زبور 147- نیک خُداوند کی حمد

زبور 146- بچانے والے خُدا کی حمد

1۔ خُداوند کی حمد کرو! اَے میری جان خُداوند کی حمد کر! 2۔ مَیں عُمر بھر خُداوند کی حمد کرُوں گا۔ جب تک میرا وجُود ہے مَیں اپنے خُدا کی مدح سرائی کرُوں گا۔ 3۔ نہ اُمرا پر بھروسا کرو نہ آدم ذاد پر۔ وہ بچا نہیں سکتا۔ 4۔ اُس کا دَم نِکل جاتا ہے… Continue reading زبور 146- بچانے والے خُدا کی حمد

زبور 145- خُدا کی عظمت اور نیکی کا گیت

1۔ اَے میرے خُدا! اَے بادشاہ! مَیں تیری تمجِید کرُوں گا اور ابدُالآباد تیرے نام کو مُبارک کہُوں گا۔ 2۔ مَیں ہر روز تُجھے مُبارک کہُوں گا اور ابدُالآباد تیرے نام کی سِتایش کرُوں گا۔ 3۔ خُداوند بزُرگ اور بے حد سِتایش کے لائِق ہے۔ اُس کی بزُرگی اِدراک سے باہر ہے۔ 4۔ ایک پُشت… Continue reading زبور 145- خُدا کی عظمت اور نیکی کا گیت

زبور 144- خُداوند کے حضور بادشاہ کی شُکرگُزاری

1۔ خُداوند میری چٹان مُبارک ہو جو میرے ہاتھوں کو جنگ کرنا اور میری اُنگلیوں کو لڑنا سِکھاتا ہے۔ 2۔ وہ مُجھ پر شفقت کرنے والا اور میرا قلعہ ہے۔ میرا اُونچا بُرج اور میرا چُھڑانے والا۔ وہ میری سِپر اور میری پناہ گاہ ہے جو میرے لوگوں کو میرے تابِع کرتا ہے۔ 3۔ اَے… Continue reading زبور 144- خُداوند کے حضور بادشاہ کی شُکرگُزاری

زبور 143- مُشکلات سے آزادی کی دُعا

1۔ اَے خُداوند! میری دُعا سُن۔ میری اِلتجا پر کان لگا۔ اپنی وفاداری اور صداقت میں مُجھے جواب دے 2۔ اور اپنے بندہ کو عدالت میں نہ لا کیونکہ تیری نظر میں کوئی آدمی راست باز نہیں ٹھہر سکتا۔ 3۔ اِس لِئے کہ دُشمن نے میری جان کو ستایا ہے۔ اُس نے میری زِندگی کو… Continue reading زبور 143- مُشکلات سے آزادی کی دُعا

زبور 142- خُداوند سے رحم کی دُعا

1۔ مَیں اپنی آواز بُلند کر کے خُداوند سے فریاد کرتا ہُوں۔ مَیں اپنی ہی آواز سے خُداوند سے مِنّت کرتا ہُوں۔ 2۔ مَیں اُس کے حضُور فریاد کرتا ہُوں۔ مَیں اپنا دُکھ اُس کے حضُور بیان کرتا ہُوں۔ 3۔ جب مُجھ میں میری جان نِڈھال تھی تُو میری راہ سے واقِف تھا۔ جِس راہ… Continue reading زبور 142- خُداوند سے رحم کی دُعا

زبور 141- شام کی دُعا

1۔ اَے خُداوند! مَیں نے تیری دُہائی دی ہے۔ میری طرف جلد آ۔ جب مَیں تُجھ سے دُعا کرُوں تُو میری آواز پر کان لگا۔ 2۔ میری دُعا تیرے حضُور بخُور کی مانِند ہو اور میرا ہاتھ اُٹھانا شام کی قُربانی کی مانِند۔ 3۔ اَے خُداوند! میرے مُنہ پر پہرا بِٹھا۔ میرے لبوں کے دروازہ… Continue reading زبور 141- شام کی دُعا