December 3, 2024

اردو

زبور 142- خُداوند سے رحم کی دُعا

خُداوند سے رحم کی دُعا - خُدا سے فریاد - Zaboor 142 - زبور 142

مَیں اپنی آواز بُلند کر کے خُداوند سے فریاد کرتا ہُوں۔

مَیں اپنی ہی آواز سے خُداوند سے مِنّت

کرتا ہُوں۔

مَیں اُس کے حضُور فریاد کرتا ہُوں۔

مَیں اپنا دُکھ اُس کے حضُور بیان کرتا ہُوں۔

جب مُجھ میں میری جان نِڈھال تھی تُو میری راہ سے واقِف تھا۔

جِس راہ پر مَیں چلتا ہُوں اُس میں اُنہوں نے میرے لِئے پھندا لگایا ہے۔

دہنی طرف نِگاہ کر اور دیکھ مُجھے کوئی نہیں پہچانتا۔

میرے لِئے کہیں پناہ نہ رہی۔ کِسی کو میری جان کی فِکر نہیں۔

اَے خُداوند! مَیں نے تُجھ سے فریاد کی۔

مَیں نے کہا تُو میری پناہ ہے

اور زِندوں کی زمِین میں میرا بخرہ۔

میری فریاد پر توجُّہ کر کیونکہ مَیں نہایت پست ہو گیا ہُوں۔

میرے ستانے والوں سے مُجھے رہائی بخش کیونکہ وہ مُجھ سے زورآور ہیں۔

میری جان کو قَید سے نِکال تاکہ تیرے نام کا شُکر کرُوں۔

صادِق میرے گِرد جمع ہوں گے

کیونکہ تُو مُجھ پر اِحسان کرے گا۔

آمین!

RELATED ARTICLES