November 22, 2024

Spanish اردو

زبور 59- سلامتی کے لئے اِلتجا

1۔ اَے میرے خُدا! مُجھے میرے دُشمنوں سے چُھڑا۔ مُجھے میرے خِلاف اُٹھنے والوں پر سرفراز کر۔ 2۔ مُجھے بدکرداروں سے چُھڑا اور خُون خوار آدمِیوں سے مُجھے بچا۔ 3۔ کیونکہ دیکھ! وہ میری جان کی گھات میں ہیں۔ اَے خُداوند! میری خطا یا میرے گُناہ کے بغیر زبردست لوگ میرے خِلاف اِکٹّھے ہوتے ہیں۔… Continue reading زبور 59- سلامتی کے لئے اِلتجا

زبور 58- شریروں کے لئے خُدا سے اِلتجا

1۔ اَے بزُرگو! کیا تُم درحِقیقت راست گوئی کرتے ہو؟ اَے بنی آدم! کیا تُم ٹھِیک عدالت کرتے ہو؟ 2۔ بلکہ تُم تو دِل ہی دِل میں شرارت کرتے ہو اور زمِین پر اپنے ہاتھوں سے ظُلم پَیمائی کرتے ہو۔ 3۔ شرِیر پَیدایش ہی سے کج رَوی اِختیار کرتے ہیں۔ وہ پَیدا ہوتے ہی جُھوٹ… Continue reading زبور 58- شریروں کے لئے خُدا سے اِلتجا

زبور 57- رِہائی کے لئے پُرتوکُل دُعا

1۔ مُجھ پر رحم کر اَے خُدا! مُجھ پر رحم کر کیونکہ میری جان تیری پناہ لیتی ہے۔ مَیں تیرے پروں کے سایہ میں پناہ لُوں گا جب تک یہ آفتیں گُزر نہ جائیں۔ 2۔ مَیں خُدا تعالیٰ سے فریاد کرُوں گا۔ خُدا سے جو میرے لِئے سب کُچھ کرتا ہے۔ 3۔ وہ میری نجات… Continue reading زبور 57- رِہائی کے لئے پُرتوکُل دُعا

زبور 56- خُدا پر توکّل کی دُعا

1۔ اَے خُدا! مُجھ پر رحم فرما کیونکہ اِنسان مُجھے نِگلنا چاہتا ہے۔ وہ دِن بھر لڑ کر مُجھے ستاتا ہے۔ 2۔ میرے دُشمن دِن بھر مُجھے نِگلنا چاہتے ہیں کیونکہ جو غرُور کر کے مُجھ سے لڑتے ہیں وہ بُہت ہیں۔ 3۔ جِس وقت مُجھے ڈر لگے گا مَیں تُجھ پر توکُّل کرُوں گا۔… Continue reading زبور 56- خُدا پر توکّل کی دُعا

زبور 55- پریشان آدمی کی دُعا

1۔ اَے خُدا! میری دُعا پر کان لگا اور میری مِنّت سے مُنہ نہ پھیر۔ 2۔ میری طرف مُتوجِّہ ہو اور مُجھے جواب دے۔ مَیں غم سے بےقرار ہو کر کراہتا ہُوں۔ 3۔ دُشمن کے آوازہ سے اور شرِیر کے ظُلم کے باعِث کیونکہ وہ مُجھ پر بدی لادتے اور قہر میں مُجھے ستاتے ہیں۔… Continue reading زبور 55- پریشان آدمی کی دُعا

زبور 54- دشمنوں سے حفاظت کی مناجات

1۔ اَے خُدا! اپنے نام کے وسِیلہ سے مُجھے بچا اور اپنی قُدرت سے میرا اِنصاف کر۔ 2۔ اَے خُدا! میری دُعا سُن لے۔ میرے مُنہ کی باتوں پر کان لگا۔ 3۔ کیونکہ بیگانے میرے خِلاف اُٹھے ہیں اور تُند خُو لوگ میری جان کے خواہاں ہُوئے ہیں۔ اُنہوں نے خُدا کو اپنے رُوبرُو نہیں… Continue reading زبور 54- دشمنوں سے حفاظت کی مناجات

زبور 53- اِنسان کی بدخصلتی

1۔ احمق نے اپنے دِل میں کہا ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔ وہ بگڑ گئے۔ اُنہوں نے نفرت انگیز بدی کی ہے۔ کوئی نیکوکار نہیں۔ 2۔ خُدا نے آسمان پر سے بنی آدم پر نِگاہ کی تاکہ دیکھے کہ کوئی دانِش مند۔ کوئی خُدا کا طالِب ہے یا نہیں۔ 3۔ وہ سب کے سب پِھر… Continue reading زبور 53- اِنسان کی بدخصلتی

زبور 52- خُدا کا قہر اور فضل

1۔ اَے زبردست! تُو شرارت پر کیوں فخر کرتا ہے؟ خُدا کی شفقت دائِمی ہے۔ 2۔ تیری زُبان محض شرارت اِیجاد کرتی ہے۔ اَے دغاباز! وہ تیز اُسترے کی مانِند ہے۔ 3۔ تُو بدی کو نیکی سے زِیادہ پسند کرتا ہے اور جُھوٹ کو صداقت کی بات سے۔ (سِلاہ) 4۔ اَے دغاباز زُبان! تُو مُہلِک… Continue reading زبور 52- خُدا کا قہر اور فضل

زبور 51- معافی کے لئے اِلتجا

1۔ اَے خدا! اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھ پر رحم کر۔ اپنی رحمت کی کثرت کے مُطابِق میری خطائیں مِٹا دے۔ 2۔ میری بدی کو مُجھ سے دھو ڈال اور میرے گُناہ سے مُجھے پاک کر۔ 3۔ کیونکہ مَیں اپنی خطاؤُں کو مانتا ہُوں اور میرا گُناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے۔ 4۔ مَیں نے فقط… Continue reading زبور 51- معافی کے لئے اِلتجا

زبور 50- حقیقی عِبادَت

1۔ رب خُداوند خُدا نے کلام کِیا اور مشرِق سے مغرِب تک دُنیا کو بُلایا۔ 2۔ صِیُّوؔن سے جو حُسن کا کمال ہے خُدا جلوہ گر ہُؤا ہے۔ 3۔ ہمارا خُدا آئے گا اور خاموش نہیں رہے گا۔ آگ اُس کے آگے آگے بھسم کرتی جائے گی اور اُس کی چاروں طرف بڑی آندھی چلے… Continue reading زبور 50- حقیقی عِبادَت