September 19, 2024

اردو

زبور 56- خُدا پر توکّل کی دُعا

خُدا پر توکّل کی دُعا - خُدا اپنے لوگوں پر فخر کرتا ہے - Zaboor 56 - زبور 56

اَے خُدا! مُجھ پر رحم فرما کیونکہ اِنسان مُجھے نِگلنا چاہتا ہے۔

وہ دِن بھر لڑ کر مُجھے ستاتا ہے۔

میرے دُشمن دِن بھر مُجھے نِگلنا چاہتے ہیں

کیونکہ جو غرُور کر کے مُجھ سے لڑتے ہیں وہ بُہت ہیں۔

جِس وقت مُجھے ڈر لگے گا مَیں تُجھ پر توکُّل کرُوں گا۔

میرا فخر خُدا پر اور اُس کے کلام پر ہے۔

میرا توکُّل خُدا پر ہے۔ مَیں ڈرنے کا نہیں۔

بشر میرا کیا کر سکتا ہے؟

وہ دِن بھر میری باتوں کو مروڑتے رہتے ہیں۔

اُن کے خیال سراسر یِہی ہیں کہ مُجھ سے بدی کریں۔

وہ اِکٹّھے ہو کر چُھپ جاتے ہیں۔

وہ میرے نقشِ قدم کو دیکھتے بھالتے ہیں

کیونکہ وہ میری جان کی گھات میں ہیں۔

کیا وہ بدکاری کر کے بچ جائیں گے؟

اَے خُدا قہر میں اُمّتوں کو گِرا دے۔

تُو میری آوارگی کا حِساب رکھتا ہے۔

میرے آنسُوؤں کو اپنے مشکیِزہ میں رکھ لے۔

کیا وہ تیری کِتاب میں مندرج نہیں ہیں؟

تب تو جِس دِن مَیں فریاد کرُوں گا میرے دُشمن پسپا ہوں گے۔

مُجھے یہ معلُوم ہے کہ خُدا میری طرف ہے۔

10۔ میرا فخر خُدا پر اور اُس کے کلام پر ہے۔

میرا فخر خُداوند پر اور اُس کے کلام پر ہے۔

11۔ میرا توکُّل خُدا پر ہے۔ مَیں ڈرنے کا نہیں۔

اِنسان میرا کیا کر سکتا ہے؟

12۔ اَے خُدا! تیری مَنّتیں مُجھ پر ہیں۔

مَیں تیرے حضُور شُکرگُزاری کی قُربانیاں گُزرانوں گا۔

13۔ کیونکہ تُو نے میری جان کو مَوت سے چُھڑایا۔

کیا تُو نے میرے پاؤں کو پِھسلنے سے نہیں بچایا تاکہ مَیں خُدا کے سامنے

زِندوں کے نُور میں چلُوں؟

آمین!

RELATED ARTICLES