November 22, 2024

اردو

زبور 53- اِنسان کی بدخصلتی

اِنسان کی بدخصلتی - خُدا نیکوکار کو پسند کرتا ہے - Zaboor 53 - زبور 53

احمق نے اپنے دِل میں کہا ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔

وہ بگڑ گئے۔ اُنہوں نے نفرت انگیز بدی کی ہے۔ کوئی نیکوکار نہیں۔

خُدا نے آسمان پر سے بنی آدم پر نِگاہ کی

تاکہ دیکھے کہ کوئی دانِش مند۔

کوئی خُدا کا طالِب ہے یا نہیں۔

وہ سب کے سب پِھر گئے ہیں۔ وہ باہم نجِس ہوگئے۔ کوئی نیکوکار نہیں۔ ایک بھی نہیں۔

کیا اُن سب بدکرداروں کو کُچھ عِلم نہیں

جو میرے لوگوں کو اَیسے کھاتے ہیں جَیسے روٹی اور خُدا کا نام نہیں لیتے؟

وہاں اُن پر بڑا خَوف چھا گیا گو خَوف کی کوئی بات نہ تھی کیونکہ خُدا نے اُن کی ہڈِّیاں جو تیرے خِلاف خَیمہ زن تھے بکھیر دِیں۔

تُو نے اُن کو شرمِندہ کر دِیا۔ اِس لِئے کہ خُدا نے اُن کو ردّ کر دِیا ہے۔

کاش کہ اِسؔرائیل کی نجات صِیُّوؔن میں سے ہوتی!

جب خُدا اپنے لوگوں کو اسِیری سے لَوٹا لائے گا تو یعقُوؔب خُوش اور اِسرائیؔل شادمان ہوگا۔

آمین!

RELATED ARTICLES