September 9, 2024

اردو

زبور 54- دشمنوں سے حفاظت کی مناجات

دشمنوں سے حفاظت کی مناجات - خُدا کے رُوبرُو ہو کر دُعا کرنا - Zaboor 54 - زبور 54

اَے خُدا! اپنے نام کے وسِیلہ سے مُجھے بچا

اور اپنی قُدرت سے میرا اِنصاف کر۔

اَے خُدا! میری دُعا سُن لے۔

میرے مُنہ کی باتوں پر کان لگا۔

کیونکہ بیگانے میرے خِلاف اُٹھے ہیں

اور تُند خُو لوگ میری جان کے خواہاں ہُوئے ہیں۔

اُنہوں نے خُدا کو اپنے رُوبرُو نہیں رکھّا۔ (سِلاہ)

دیکھو! خُدا میرا مددگار ہے۔

خُداوند میری جان کو سنبھالنے والوں میں ہے۔

وہ بُرائی کو میرے دُشمنوں ہی پر لَوٹا دے گا۔

تُو اپنی سچّائی کی رُو سے اُن کو فنا کر۔

مَیں تیرے حضُور رضا کی قُربانی چڑھاؤُں گا۔

اَے خُداوند! مَیں تیرے نام کی شُکرگُزاری کرُوں گا کیونکہ وہ خُوب ہے۔

کیونکہ اُس نے مُجھے سب مُصِیبتوں سے چُھڑایا ہے اور میری آنکھ نے میرے دُشمنوں کو دیکھ لِیا ہے۔

آمین!

RELATED ARTICLES