October 18, 2024

English Spanish اردو

اگر خُدا آج زمین پر آ جائے

پاکستان میں مسیحی - اگر خدا آج زمین پر آ جاےَ - Urdu Christian TV Channel Pakistan

جب ہم خُداوند کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہم یہ تصور کرتے ہیں کہ ایک قدآور، خوبصورت اسرائیلی مرد ہے جو سفید چوگا پہنے اور ہاتھ پھیلائے کھڑا ہے. جیسا کہ بہت سی تصاویر میں خُداوند کو پیش کیا گیا ہے. لیکن کیا کبھی آپ نے ایسا سوچا ہے کہ کیسا لگے گا اگر قادر خُدا آج زمین پر چلتا پھرتا نظر آئے؟ آپ اُس وقت ملنے والی خوشی اور آخری وقت کے بارے میں مت سوچئے کیونکہ یہ یسوع مسیح کا ایک اچانک حیران کرنے والا دورہ ہو گا. جب بھی میں یہ سوچتا ہوں کہ خُداوند میرے گنہگار ہاتھ اپنے زخمی ہاتھوں میں لیے کھڑا ہے تو یہ میرے دل کو بہت سکون بخشتا ہے. کتنا شاندار اور خوفزدہ منظر ہو گا جب ہم اُس قادر مخلوق کو دیکھیں گے جنہوں نے ہماری خاطر صلیب پر جان دی، اپنا خون بہایا اور آخری دفعہ جب وہ زمین پر تھے تو ہم نے اُن کے جسم کے ایک ایک حِصے کو زخمی کیا تھا۔ اُنہوں نے ہمارے گناہوں کا عطیہ دینے کے لئے اپنا خون بہایا۔

اگر وہ اب زمین پر آیا تو پھر اس کا دل ہی زخمی ہو گا. ہم نے کیوں خُداوند یسوع مسیح کو بار بار زخمی کرنے کی ذمہ داری اٹھا رکھی ہے؟

کلام بتاتا ہے کہ یسوع مسیح صرف اُس وقت ناراض ہوئے جب اُنہوں نے عبادت گاہوں کو کاروبار کے طور پر استعمال ہوتے دیکھا. اُنہوں نے اپنا منہ پھیر لیا کیوںکہ لوگ اُن کے باپ کے گھر میں بدعنوانی کے کام کر رہے تھے. کیا ہم یہ تصور کر سکتے ہیں کہ وہ آج کیا کریں گے جب وہ ہمارے رہنماؤں کی منافقت دیکھیں گے، جو گرجاگھروں کو صرف پیسہ کمانے کے لئے استعمال کر رہیں ہیں؟ وہ ان گرجاگھروں میں بھی صلیب کا نشان دیکھیں گے جن سے اُن کا کوئی تعلق نہیں ہے، وہ گرجاگھر جو باپ، بیٹا، روح القدس اور ان کی جان دینے کی وجہ کے بارے میں بھول چُکے ہیں اور وہ منافق جو صرف دنیا کو دکھانے کے لئے خُدا کے کام کرتے ہیں جب کہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ہے. وہ بہت بری طرح دکھی ہوں گے جب وہ دیکھیں گے جسم فروش عورتوں کو، نشاباز اور بدعنوان سیاسی لوگوں کو، ان لوگوں کو جو خُدا کو بیچتے ہیں اور ان سب لوگوں کو جو روز اپنے گناہوں کی وجہ سے اُن کو مصلوب کرتے ہیں۔

اگر خُداوند یسوع مسیح آج آ جائیں تو کیا ہم اُن کا چہرہ پہچان سکیں گے؟ کیا ہم اُن کو اپنے گھروں میں داخل ہونے دیں گیں یا اُن کو مایوس کریں گیں؟ کیا ہمیں اُن کا نام بھی پتا ہوگا؟ بہت سے لوگ ناچنے گانے اور ساحلوں پر جا کر لطف اندوز ہونے کو گناہ مانتے ہیں. لیکن یسوع کو ان چیزوں سے نفرت نہیں ہے. اگر ہم صاف ضمیر کے ساتھ ساحلِ سمندر پر صرف قدرت کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہونے جاتے ہیں تو ہمیں نہ جانے کی کوئی بھی وجہ نہیں ملتی. خُدا نے ہمیں کبھی بھی ناچنے اور گانے سے منع نہیں کیا ہے تب تک جب تک کہ یہ چیزیں ہر وقت ہم پر حاوی نہ ہوں. لیکن بہت سے لوگ اُس کے پیار اور فَضل کا فائدہ اٹھا کر شیطان کے آگے گِر جاتے ہیں۔

خُدا نے جن لوگوں سے محبت کی، ان کی رہنمائی کے لئے نبی اور پیغمبر بھیجے، لیکن لوگوں نے ان کے الفاظ سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ خُدا کو تھوڑا وقت دے کر اس کو فقیر نہیں بنانا چاہتے. یسوع نے کبھی نہیں کہا کہ اس کے ساتھ چلنا آسان ہے اور نہ کبھی یہ کہا کہ جزوی طور پر اس کے ساتھ چلیں. اگر ہم اُس میں ہیں تو ہمیں اُس میں پورا ہونا ہوگا اور وہی کرنا ہوگا جو وہ ہمیں کہے گا ورنہ وہ ہمیں مسترد کر دے گا. خُدا نے وعدہ کیا ہے کہ آسمان کے پرندے بھی بھوک سے نہیں مریں گے. تو جب تک ہم اُس کے قابل ہیں تو کیا وہ ہمارے لئے نہیں کرے گا؟ اگر خُدا آج آ جائے تو وہ ہمارے حال دیکھ کر بہت روئے. اس لئے ہمیں ضرورت ہے کہ ہم فوری طور پر سیدھی راہ اختیار کریں اور اپنے گناہوں سے خُدا کو اور تکلیف نہ پہنچائیں. آمین!

RELATED ARTICLES