September 7, 2024

English Spanish اردو Hindi Indonesian

زبور 84- خُدا کے مسکن کے لئے اشتیاق

1۔ اَے لشکروں کے خُداوند! تیرے مسکن کیا ہی دِلکش ہیں! 2۔ میری جان خُداوند کی بارگاہوں کی مُشتاق ہے بلکہ گُداز ہو چلی۔ میرا دِل اور میرا جِسم زِندہ خُدا کے لِئے خُوشی سے للکارتے ہیں۔ 3۔ اَے لشکروں کے خُداوند! اَے میرے بادشاہ اور میرے خُدا! تیرے مذبحوں کے پاس گورَیّا نے اپنا… Continue reading زبور 84- خُدا کے مسکن کے لئے اشتیاق

زبور 79- شہر اور ہَیکل کی بربادی پر مَرثیہ

1۔ اَے خُدا! قَومیں تیری میِراث میں گُھس آئی ہیں۔ اُنہوں نے تیری مُقدّس ہَیکل کو ناپاک کِیا ہے۔ اُنہوں نے یروشلؔیِم کو کھنڈر بنا دِیا ہے۔ 2۔ اُنہوں نے تیرے بندوں کی لاشوں کو آسمان کے پرِندوں کی اور تیرے مُقدّسوں کے گوشت کو زمِین کے درِندوں کی خُوراک بنا دِیا ہے۔ 3۔ اُنہوں… Continue reading زبور 79- شہر اور ہَیکل کی بربادی پر مَرثیہ

زبور 75- خُدا منصف ہے

1۔ اَے خُدا! ہم تیرا شُکر کرتے ہیں۔ ہم تیرا شُکر کرتے ہیں کیونکہ تیرا نام نزدِیک ہے۔ لوگ تیرے عجِیب کاموں کا ذِکر کرتے ہیں۔ 2۔ جب میرا مُعیّن وقت آئے گا تو مَیں راستی سے عدالت کرُوں گا۔ 3۔ زمِین اور اُس کے سب باشِندے گُداز ہو گئے ہیں۔ مَیں نے اُس کے… Continue reading زبور 75- خُدا منصف ہے

زبور 72- بادشاہ کے لئے دُعا

1۔ اَے خُدا! بادشاہ کو اپنے اَحکام اور شاہزادہ کو اپنی صداقت عطا فرما۔ 2۔ وہ صداقت سے تیرے لوگوں کی اور اِنصاف سے تیرے غرِیبوں کی عدالت کرے گا۔ 3۔ اِن لوگوں کے لِئے پہاڑوں سے سلامتی کے اور پہاڑِیوں سے صداقت کے پَھل پَیدا ہوں گے۔ 4۔ وہ اِن لوگوں کے غرِیبوں کی… Continue reading زبور 72- بادشاہ کے لئے دُعا

زبور 69- مدد کے لئے پُکار

1۔ اَے خُدا! مُجھ کو بچا لے۔ کیونکہ پانی میری جان تک آ پُہنچا ہے۔ 2۔ مَیں گہری دلدل میں دھسا جاتا ہُوں جہاں کھڑا نہیں رہا جاتا۔ مَیں گہرے پانی میں آ پڑا ہُوں جہاں سَیلاب میرے سر پر سے گُزرتے ہیں۔ 3۔ مَیں چِلّاتے چِلّاتے تھک گیا۔ میرا گلا سُوکھ گیا۔ میری آنکھیں… Continue reading زبور 69- مدد کے لئے پُکار

زبور 51- معافی کے لئے اِلتجا

1۔ اَے خدا! اپنی شفقت کے مُطابِق مُجھ پر رحم کر۔ اپنی رحمت کی کثرت کے مُطابِق میری خطائیں مِٹا دے۔ 2۔ میری بدی کو مُجھ سے دھو ڈال اور میرے گُناہ سے مُجھے پاک کر۔ 3۔ کیونکہ مَیں اپنی خطاؤُں کو مانتا ہُوں اور میرا گُناہ ہمیشہ میرے سامنے ہے۔ 4۔ مَیں نے فقط… Continue reading زبور 51- معافی کے لئے اِلتجا

زبور 48- صِیُّوؔن ۔ خُدا کا شہر

1۔ ہمارے خُدا کے شہر میں۔ اپنے کوہِ مُقدّس پر خُداوند بُزرگ اور بے حد سِتایش کے لائِق ہے۔ 2۔ شِمال کی جانِب کوہِ صِیُّوؔن جو بڑے بادشاہ کا شہر ہے وہ بُلندی میں خُوش نُما اور تمام زمِین کا فخر ہے۔ 3۔ اُس کے محلّوں میں خُدا پناہ مانا جاتا ہے۔ 4۔ کیونکہ دیکھو!… Continue reading زبور 48- صِیُّوؔن ۔ خُدا کا شہر

زبور 40- حمد و ستائش کا گیت اور مدد کے لئے دُعا

1۔ مَیں نے صبر سے خُداوند پر آس رکھّی۔ اُس نے میری طرف مائِل ہو کر میری فریاد سُنی۔ 2۔ اُس نے مُجھے ہولناک گڑھے اور دلدل کی کِیچڑ میں سے نِکالا اور اُس نے میرے پاؤں چٹان پر رکھّے اور میری روِش قائِم کی 3۔ اُس نے ہمارے خُدا کی سِتایش کا نیا گِیت… Continue reading زبور 40- حمد و ستائش کا گیت اور مدد کے لئے دُعا

زبور 21- فتح یابی کے لئے شکرگزاری

1۔ اَے خُداوند! تیری قُوّت سے بادشاہ خُوش ہوگا اور تیری نجات سے اُسے نہایت شادمانی ہوگی۔ 2. تُو نے اُس کے دِل کی آرزُو پُوری کی ہے اور اُس کے مُنہ کی درخواست کو نامنظُور نہیں کِیا۔ (سِلاہ) 3۔ کیونکہ تُو اُسے عُمدہ برکتیں بخشنے میں پیش قدمی کرتا اور خالِص سونے کا تاج… Continue reading زبور 21- فتح یابی کے لئے شکرگزاری

زبور 19- مخلوقات میں خُدا کا جلال

1۔ آسمان خُدا کا جلال ظاہِر کرتا ہے اور فضا اُس کی دست کاری دِکھاتی ہے۔ 2۔ دِن سے دِن بات کرتا ہے اور رات کو رات حِکمت سِکھاتی ہے۔ 3۔ نہ بولنا ہے نہ کلام۔ نہ اُن کی آواز سنائی دیتی ہے۔ 4۔ اُن کا سُر ساری زمِین پر اور اُن کا کلام دُنیا… Continue reading زبور 19- مخلوقات میں خُدا کا جلال