February 5, 2025

اردو

زبور 15- خُدا کیا تقاضا کرتا ہے

1۔ اَے خُداوند تیرے خَیمہ میں کَون رہے گا؟ تیرے کوہِ مُقدّس پر کَون سکُونت کرے گا؟ 2۔ وہ جو راستی سے چلتا اور صداقت کا کام کرتا اور دِل سے سچ بولتا ہے۔ 3۔ وہ جو اپنی زُبان سے بُہتان نہیں باندھتا اور اپنے دوست سے بدی نہیں کرتا اور اپنے ہمسایہ کی بدنامی… Continue reading زبور 15- خُدا کیا تقاضا کرتا ہے

زبور 14- انسان کی بدخصلتی

1۔ احمق نے اپنے دِل میں کہا ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔ وہ بِگڑ گئے۔ اُنہوں نے نفرت انگیز کام کِئے ہیں۔ کوئی نیکوکار نہیں۔ 2۔ خُداوند نے آسمان پر سے بنی آدم پر نِگاہ کی تاکہ دیکھے کہ کوئی دانِش مند کوئی خُدا کا طالِب ہے یا نہیں۔ 3۔ وہ سب کے سب گُمراہ… Continue reading زبور 14- انسان کی بدخصلتی

زبور 13- مدد کے لئے دُعا

1۔ اَے خُداوند کب تک؟ کیا تُو ہمیشہ مُجھے بُھولا رہے گا؟ تُو کب تک اپنا چہرہ مُجھ سے چُھپائے رکھّے گا؟ 2۔ کب تک مَیں جی ہی جی میں منصُوبہ باندھتا رہُوں اور سارے دِن اپنے دِل میں غَم کِیا کرُوں؟ کب تک میرا دُشمن مُجھ پر سربُلند رہے گا؟ 3۔ اَے خُداوند میرے… Continue reading زبور 13- مدد کے لئے دُعا

زبور 11- خُداوند پر اعتماد

1۔ میرا توکُّل خُداوند پر ہے۔ تُم کیونکر میری جان سے کہتے ہو کہ چڑیا کی طرح اپنے پہاڑ پر اُڑ جا؟ 2۔ کیونکہ دیکھو! شرِیر کمان کھینچتے ہیں۔ وہ تِیر کو چِلّے پر رکھتے ہیں تاکہ اندھیرے میں راست دِلوں پر چلائیں۔ 3۔ اگر بُنیاد ہی اُکھاڑ دی جائے تو صادِق کیا کرسکتا ہے؟… Continue reading زبور 11- خُداوند پر اعتماد

زبور 9- عدل و اِنصاف کے لئے خُدا کی شکرگزاری

1۔ مَیں اپنے پُورے دِل سے خُداوند کی شُکرگُزاری کرُوں گا۔ مَیں تیرے سب عجِیب کاموں کا بیان کرُوں گا۔ 2۔ مَیں تُجھ میں خُوشی مناؤُں گا اور مسرُور ہُوں گا۔ اَے حق تعالیٰ! مَیں تیری سِتایش کرُوں گا۔ 3۔ جب میرے دُشمن پِیچھے ہٹتے ہیں تو تیری حضُوری کے سبب سے لغزِش کھاتے اور… Continue reading زبور 9- عدل و اِنصاف کے لئے خُدا کی شکرگزاری

زبور 8- خُدا کی تمجید اور انسان کا وقار

1۔ اَے خُداوند ہمارے رب! تیرا نام تمام زمِین پر کَیسا بزُرگ ہے! تُو نے اپنا جلال آسمان پر قائِم کِیا ہے۔ 2۔ تُو نے اپنے مُخالِفوں کے سبب سے بچّوں اور شِیرخواروں کے مُنہ سے قُدرت کو قائِم کِیا تاکہ تُو دُشمن اور اِنتقام لینے والے کو خاموش کردے۔ 3۔ جب مَیں تیرے آسمان… Continue reading زبور 8- خُدا کی تمجید اور انسان کا وقار

زبور 6- مصیبت میں مدد کے لئے فریاد

1۔ اَے خُداوند! تُو مُجھے اپنے قہر میں نہ جِھڑک اور اپنے غَیظ و غضب میں مُجھے تنبِیہ نہ دے۔ 2۔ اَے خُداوند! مُجھ پر رحم کر کیونکہ مَیں پژمُردہ ہو گیا ہُوں۔ اَے خُداوند مُجھے شِفا دے کیونکہ میری ہڈِّیوں میں بے قراری ہے۔ 3۔ میری جان بھی نِہایت بے قرار ہے اور تُو… Continue reading زبور 6- مصیبت میں مدد کے لئے فریاد