1۔ اَے خُداوند ہمارے رب!
تیرا نام تمام زمِین پر کَیسا بزُرگ ہے!
تُو نے اپنا جلال آسمان پر قائِم کِیا ہے۔
2۔ تُو نے اپنے مُخالِفوں کے سبب سے
بچّوں اور شِیرخواروں کے مُنہ سے قُدرت کو قائِم کِیا
تاکہ تُو دُشمن اور اِنتقام لینے والے کو خاموش کردے۔
3۔ جب مَیں تیرے آسمان پر جو تیری دست کاری ہے
اور چاند اور سِتاروں پر جِن کو تُو نے مُقرّر کِیا غَور کرتا ہُوں
4۔ تو پِھر اِنسان کیا ہے کہ تُو اُسے یاد رکھّے
اور آدم زاد کیا ہے کہ تُو اُس کی خبر لے؟
5۔ کیونکہ تُو نے اُسے خُدا سے کُچھ ہی کمتر بنایا ہے
اور جلال اور شَوکت سے اُسے تاج دار کرتا ہے۔
6۔ تُو نے اُسے اپنی دست کاری پر تسلُّط بخشا ہے۔
تُو نے سب کُچھ اُس کے قدموں کے نِیچے کر دِیا ہے۔
7۔ سب بھیڑ بکرِیاں گائے بَیل بلکہ سب جنگلی جانور
8۔ ہوا کے پرِندے اور سمُندر کی مچھلِیاں
اور جو کُچھ سمُندروں کے راستوں میں چلتا پِھرتا ہے۔
9۔ اَے خُداوند ہمارے رب!
تیرا نام تمام زمِین پر کَیسا بزُرگ ہے؟
آمین!