September 9, 2024

اردو

زبور 14- انسان کی بدخصلتی

انسان کی بدخصلتی - اِسرائیؔل کی نجات - خُدا صادِق پُشت کے ساتھ ہے - Zaboor 14 - زبور 14

احمق نے اپنے دِل میں کہا ہے کہ کوئی خُدا نہیں۔

وہ بِگڑ گئے۔ اُنہوں نے نفرت انگیز کام کِئے ہیں۔

کوئی نیکوکار نہیں۔

خُداوند نے آسمان پر سے بنی آدم پر نِگاہ کی

تاکہ دیکھے کہ کوئی دانِش مند

کوئی خُدا کا طالِب ہے یا نہیں۔

وہ سب کے سب گُمراہ ہُوئے۔ وہ باہم نجِس ہو گئے۔

کوئی نیکوکار نہیں۔ ایک بھی نہیں۔

کیا اُن سب بدکرداروں کو کُچھ عِلم نہیں

جو میرے لوگوں کو اَیسے کھا جاتے ہیں جَیسے روٹی اور خُداوند کا نام نہیں لیتے؟

وہاں اُن پر بڑا خَوف چھا گیا

کیونکہ خُدا صادِق پُشت کے ساتھ ہے۔

تُم غرِیب کی مشوَرت کی ہنسی اُڑاتے ہو۔

اِس لِئے کہ خُداوند اُس کی پناہ ہے۔

کاش کہ اِسؔرائیل کی نجات صِیُّوؔن میں سے ہوتی!

جب خُداوند اپنے لوگوں کو اسیِری سے لَوٹا لائے گا

تو یعقُوبؔ خُوش اور اِسرائیؔل شادمان ہوگا۔

آمین!

RELATED ARTICLES