July 22, 2024

اردو

اردو

زبور 11- خُداوند پر اعتماد

خُداوند پر اعتماد - شرِیر اور ظُلم دوست سے خُدا کو نفرت ہے - Zaboor 11 - زبور 11

میرا توکُّل خُداوند پر ہے۔

تُم کیونکر میری جان سے کہتے ہو

کہ چڑیا کی طرح اپنے پہاڑ پر اُڑ جا؟

کیونکہ دیکھو! شرِیر کمان کھینچتے ہیں۔

وہ تِیر کو چِلّے پر رکھتے ہیں

تاکہ اندھیرے میں راست دِلوں پر چلائیں۔

اگر بُنیاد ہی اُکھاڑ دی جائے

تو صادِق کیا کرسکتا ہے؟

خُداوند اپنی مُقدّس ہَیکل میں ہے۔

خُداوند کا تخت آسمان پر ہے۔

اُس کی آنکھیں بنی آدم کو دیکھتی اور اُسکی پلکیں اُن کو جانچتی ہیں۔

خُداوند صادِق کو پرکھتا ہے

پر شرِیر اور ظُلم دوست سے اُس کی رُوح کو نفرت ہے۔

وہ شرِیروں پر پھندے برسائے گا۔

آگ اور گندھک اور لُو اُن کے پِیالے کا حِصّہ ہوگا۔

کیونکہ خُداوند صادِق ہے۔ وہ صداقت کو پسند کرتا ہے۔

راست باز اُس کا دِیدار حاصِل کریں گے۔

آمین!

RELATED ARTICLES