December 3, 2024

Spanish اردو

زبور 134- ہَیکل کی زیارت کا گیت

1۔ اَے خُداوند کے بندو! آؤ سب خُداوند کو مُبارک کہو۔ تُم جو رات کو خُداوند کے گھر میں کھڑے رہتے ہو! 2۔ مَقدِس کی طرف اپنے ہاتھ اُٹھاؤ اور خُداوند کو مُبارک کہو۔ 3۔ خُداوند جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا صِیُّوؔن میں سے تُجھے برکت بخشے۔ آمین!

زبور 133- صلح سلامتی سے رہنے کے لئے ستائش

1۔ دیکھو! کَیسی اچھّی اور خُوشی کی بات ہے کہ بھائی باہم مِل کر رہیں۔ 2۔ یہ اُس بیش قیِمت تیل کی مانِند ہے جو سر پر لگایا گیا اور بہتا ہُؤا داڑھی پر یعنی ہارُوؔن کی داڑھی پر آ گیا بلکہ اُس کے پَیراہن کے دامن تک جا پُہنچا۔ 3۔ یا حرمُوؔن کی اَوس… Continue reading زبور 133- صلح سلامتی سے رہنے کے لئے ستائش

زبور 132- خُدا اور داؤد کا باہمی وعدہ

1۔ اَے خُداوند! داؔؤُد کی خاطِر اُس کی سب مُصِیبتوں کو یاد کر 2۔ کہ اُس نے کِس طرح خُداوند سے قَسم کھائی اور یعقُوبؔ کے قادِر کے حضُور مَنّت مانی 3۔ کہ یقیِناً مَیں نہ اپنے گھر میں داخِل ہُوں گا نہ اپنے پلنگ پر جاؤُں گا 4۔ اور نہ اپنی آنکھوں میں نِیند… Continue reading زبور 132- خُدا اور داؤد کا باہمی وعدہ

زبور 131- حلیمی سے توکل رکھنے کی دُعا

1۔ اَے خُداوند! میرا دِل مغرُور نہیں اور مَیں بُلند نظر نہیں ہُوں نہ مُجھے بڑے بڑے مُعاملوں سے کوئی سروکار ہے نہ اُن باتوں سے جو میری سمجھ سے باہر ہیں۔ 2۔ یقیِناً مَیں نے اپنے دِل کو تسکِین دے کر مُطمئِن کر دِیا ہے۔ میرا دِل مُجھ میں دُودھ چُھڑائے ہُوئے بچّے کی… Continue reading زبور 131- حلیمی سے توکل رکھنے کی دُعا

زبور 130- مُعافی کے لئے دُعا

1۔ اَے خُداوند! مَیں نے گہراؤ میں سے تیرے حضُور فریاد کی ہے۔ 2۔ اَے خُداوند! میری آواز سُن لے۔ میری اِلتجا کی آواز پر تیرے کان لگے رہیں۔ 3۔ اَے خُداوند! اگر تُو بدکاری کو حِساب میں لائے تو اَے خُداوند! کَون قائِم رہ سکے گا؟ 4۔ پر مغفرت تیرے ہاتھ میں ہے تاکہ… Continue reading زبور 130- مُعافی کے لئے دُعا

زبور 129- دُشمنوں کی شِکسَت کے لئے دُعا

1۔ اِسرائیؔل اب یُوں کہے اُنہوں نے میری جوانی سے اب تک مُجھے بار بار ستایا۔ 2۔ ہاں اُنہوں نے میری جوانی سے اب تک مُجھے بار بار ستایا تَو بھی وہ مُجھ پر غالب نہ آئے۔ 3۔ ہلواہوں نے میری پِیٹھ پر ہل چلائے اور لمبی لمبی ریگھارِیاں بنائِیں۔ 4۔ خُداوند صادِق ہے۔ اُس… Continue reading زبور 129- دُشمنوں کی شِکسَت کے لئے دُعا

زبور 128- خُداوند کی فرمابرداری کا اجر

1۔ مُبارک ہے ہر ایک جو خُداوند سے ڈرتا اور اُس کی راہوں پر چلتا ہے۔ 2۔ تُو اپنے ہاتھوں کی کمائی کھائے گا۔ تُو مُبارک اور سعادت مند ہوگا۔ 3۔ تیری بِیوی تیرے گھر کے اندر میوہ دار تاک کی مانِند ہوگی اور تیری اَولاد تیرے دسترخوان پر زَیتُون کے پَودوں کی مانِند۔ 4۔… Continue reading زبور 128- خُداوند کی فرمابرداری کا اجر

زبور 127- ہر خوشحالی خُداوند کے فضل سے ہے

1۔ اگر خُداوند ہی گھر نہ بنائے تو بنانے والوں کی محِنت عبث ہے۔ اگر خُداوند ہی شہر کی حِفاظت نہ کرے تو نِگہبان کا جاگنا عبث ہے۔ 2۔ تُمہارے لِئے سویرے اُٹھنا اور دیر میں آرام کرنا اور مشقّت کی روٹی کھانا عبث ہے کیونکہ وہ اپنے محبُوب کو تو نِیند ہی میں دے… Continue reading زبور 127- ہر خوشحالی خُداوند کے فضل سے ہے

زبور 126- شادمانی کا گیت

1۔ جب خُداوند صِیُّوؔن کے اسِیروں کو واپس لایا تو ہم خواب دیکھنے والوں کی مانِند تھے۔ 2۔ اُس وقت ہمارے مُنہ میں ہنسی اور ہماری زُبان پر راگنی تھی۔ تب قَوموں میں یہ چرچا ہونے لگا کہ خُداوند نے اِن کے لِئے بڑے بڑے کام کِئے ہیں۔ 3۔ خُداوند نے ہمارے لِئے بڑے بڑے… Continue reading زبور 126- شادمانی کا گیت