November 21, 2024

اردو

زبور 127- ہر خوشحالی خُداوند کے فضل سے ہے

ہر خوشحالی خُداوند کے فضل سے ہے - خُداوند کی محبُوب قوم - Zaboor 127 - زبور 127

اگر خُداوند ہی گھر نہ بنائے

تو بنانے والوں کی محِنت عبث ہے۔

اگر خُداوند ہی شہر کی حِفاظت نہ کرے

تو نِگہبان کا جاگنا عبث ہے۔

تُمہارے لِئے سویرے اُٹھنا اور دیر میں آرام کرنا اور مشقّت کی روٹی کھانا عبث ہے

کیونکہ وہ اپنے محبُوب کو تو نِیند ہی میں دے دیتا ہے۔

دیکھو! اَولاد خُداوند کی طرف سے میِراث ہے

اور پیٹ کا پَھل اُسی کی طرف سے اَجر ہے۔

جوانی کے فرزند اَیسے ہیں

جَیسے زبردست کے ہاتھ میں تِیر۔

خُوش نصِیب ہے وہ آدمی جِس کا ترکش اُن سے بھرا ہے۔

جب وہ اپنے دُشمنوں سے پھاٹک پر باتیں کریں گے

تو شرمِندہ نہ ہوں گے۔

آمین!

RELATED ARTICLES