1۔ جب خُداوند صِیُّوؔن کے اسِیروں کو واپس لایا
تو ہم خواب دیکھنے والوں کی مانِند تھے۔
2۔ اُس وقت ہمارے مُنہ میں ہنسی
اور ہماری زُبان پر راگنی تھی۔
تب قَوموں میں یہ چرچا ہونے لگا
کہ خُداوند نے اِن کے لِئے بڑے بڑے کام کِئے ہیں۔
3۔ خُداوند نے ہمارے لِئے بڑے بڑے کام کِئے ہیں اور ہم شادمان ہیں۔
4۔ اَے خُداوند! جُنوب کی ندیوں کی طرح
ہمارے اسِیروں کو واپس لا۔
5۔ جو آنسُوؤں کے ساتھ بوتے ہیں وہ خُوشی کے ساتھ کاٹیں گے۔
6۔ جو روتا ہُؤا بِیج بونے جاتا ہے
وہ اپنے پُولے لِئے ہُوئے شادمان لَوٹے گا۔
آمین!