November 21, 2024

اردو

زبور 125- خُدا کے لوگوں کے تحفظ کی ضمانت

خُدا کے لوگوں کے تحفظ کی ضمانت - خُدا کا عصا - Zaboor 125 - زبور 125

جو خُداوند پر توکُّل کرتے ہیں

وہ کوہِ صِیُّوؔن کی مانِند ہیں جو اٹل بلکہ ہمیشہ قائِم ہے۔

جَیسے یروشلؔیِم پہاڑوں سے گھِرا ہے

وَیسے ہی اب سے ابد تک

خُداوند اپنے لوگوں کو گھیرے رہے گا۔

کیونکہ شرارت کا عصا صادِقوں کی میِراث پر قائِم نہ ہوگا

تاکہ صادِق بدکاری کی طرف اپنے ہاتھ نہ بڑھائیں۔

اَے خُداوند! بھَلوں کے ساتھ بھلائی کر

اور اُن کے ساتھ بھی جو راست دِل ہیں۔

لیکن جو اپنی ٹیڑھی راہوں کی طرف مُڑتے ہیں

اُن کو خُداوند بدکرداروں کے ساتھ نِکال لے جائے گا۔

اِسرائیؔل کی سلامتی ہو!

آمین!

RELATED ARTICLES