1۔ اب اِسرائیؔل یُوں کہے۔
اگر خُداوند ہماری طرف نہ ہوتا۔
2۔ اگر خُداوند اُس وقت ہماری طرف نہ ہوتا
جب لوگ ہمارے خِلاف اُٹھے
3۔ تو جب اُن کا قہر ہم پر بھڑکا تھا
وہ ہم کو جِیتا ہی نِگل جاتے۔
4۔ اُس وقت پانی ہم کو ڈبو دیتا
اور سَیلاب ہماری جان پر سے گُزر جاتا۔
5۔ اُس وقت مَوجزن پانی ہماری جان پر سے گُزر جاتا۔
6۔ خُداوند مُبارک ہو۔
جِس نے ہمیں اُن کے دانتوں کا شِکار نہ ہونے دِیا۔
7۔ ہماری جان چِڑیا کی مانِند چِڑیماروں کے جال سے بچ نِکلی۔
جال تو ٹُوٹ گیا اور ہم بچ نِکلے۔
8۔ ہماری مدد خُداوند کے نام سے ہے
جِس نے آسمان اور زمِین کو بنایا۔
آمین!