November 21, 2024

اردو

زبور 130- مُعافی کے لئے دُعا

مُعافی کے لئے دُعا - بدکاری کا حِساب - Zaboor 130 - زبور 130

اَے خُداوند! مَیں نے گہراؤ میں سے تیرے حضُور فریاد کی ہے۔

اَے خُداوند! میری آواز سُن لے۔

میری اِلتجا کی آواز پر

تیرے کان لگے رہیں۔

اَے خُداوند! اگر تُو بدکاری کو حِساب میں لائے

تو اَے خُداوند! کَون قائِم رہ سکے گا؟

پر مغفرت تیرے ہاتھ میں ہے

تاکہ لوگ تُجھ سے ڈریں۔

مَیں خُداوند کا اِنتظار کرتا ہُوں۔ میری جان مُنتظِر ہے

اور مُجھے اُس کے کلام پر اِعتماد ہے۔

صُبح کا اِنتظار کرنے والوں سے زِیادہ۔

ہاں صُبح کا اِنتظار کرنے والوں سے کہیں زِیادہ

میری جان خُداوند کی مُنتظِر ہے۔

اَے اِسرائیؔل! خُداوند پر اِعتماد کر

کیونکہ خُداوند کے ہاتھ میں شفقت ہے۔

اُسی کے ہاتھ میں فِدیہ کی کثرت ہے

اور وُہی اِسرائیؔل کا فِدیہ دے کر

اُس کو ساری بدکاری سے چُھڑائے گا۔

آمین!

RELATED ARTICLES