1۔ دیکھو! کَیسی اچھّی اور خُوشی کی بات ہے
کہ بھائی باہم مِل کر رہیں۔
2۔ یہ اُس بیش قیِمت تیل کی مانِند ہے جو سر پر لگایا گیا اور بہتا ہُؤا داڑھی پر
یعنی ہارُوؔن کی داڑھی پر آ گیا
بلکہ اُس کے پَیراہن کے دامن تک جا پُہنچا۔
3۔ یا حرمُوؔن کی اَوس کی مانِند ہے
جو صِیُّوؔن کے پہاڑوں پر پڑتی ہے
کیونکہ وہِیں خُداوند نے برکت کا
یعنی ہمیشہ کی زِندگی کا حُکم فرمایا۔
آمین!