November 24, 2024

Spanish اردو

زبور 112- راستباز آدمی کی مُبارک حالی

1۔ خُداوند کی حمد کرو۔ مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند سے ڈرتا ہے اور اُس کے حُکموں میں خُوب مسرُور رہتا ہے۔ 2۔ اُس کی نسل زمِین پر زورآور ہوگی۔ راست بازوں کی اَولاد مُبارک ہوگی۔ 3۔ مال و دَولت اُس کے گھر میں ہے اور اُس کی صداقت ابد تک قائِم ہے۔ 4۔… Continue reading زبور 112- راستباز آدمی کی مُبارک حالی

زبور 111- اسرائیل میں خُداوند کی خوبصورت قدرت

1۔ خُداوند کی حمد کرو۔ مَیں راست بازوں کی مجلِس میں اور جماعت میں اپنے سارے دِل سے خُداوند کا شُکر کرُوں گا۔ 2۔ خُداوند کے کام عظیِم ہیں۔ جو اُن میں مسرُور ہیں اُن کی تفتِیش میں رہتے ہیں۔ 3۔ اُس کے کام جلالی اور پُرحشمت ہیں اور اُس کی صداقت ابد تک قائِم… Continue reading زبور 111- اسرائیل میں خُداوند کی خوبصورت قدرت

زبور 110- خُداوند اور اس کا برگزیدہ بادشاہ

1۔ یہووؔاہ نے میرے خُداوند سے کہا تُو میرے دہنے ہاتھ بَیٹھ جب تک کہ مَیں تیرے دُشمنوں کو تیرے پاؤں کی چَوکی نہ کردُوں۔ 2۔ خُداوند تیرے زور کا عصا صِیُّوؔن سے بھیجے گا۔ تُو اپنے دُشمنوں میں حُکمرانی کر۔ 3۔ لشکرکشی کے دِن تیرے لوگ خُوشی سے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔… Continue reading زبور 110- خُداوند اور اس کا برگزیدہ بادشاہ

زبور 109- مُصیبت ذدہ آدمی کی شکایت

1۔ اَے خُدا! میرے محمُود! خاموش نہ رہ 2۔ کیونکہ شرِیروں اور دغابازوں نے میرے خِلاف مُنہ کھولا ہے۔ اُنہوں نے جُھوٹی زُبان سے مُجھ سے باتیں کی ہیں۔ 3۔ اُنہوں نے عداوت کی باتوں سے مُجھے گھیر لِیا اور بےسبب مُجھ سے لڑے ہیں۔ 4۔ وہ میری مُحبّت کے سبب سے میرے مُخالِف ہیں… Continue reading زبور 109- مُصیبت ذدہ آدمی کی شکایت

زبور 108- دشمنوں کے خلاف کمک کی درخواست

1۔ اَے خُدا! میرا دِل قائِم ہے۔ مَیں گاؤُں گا اور دِل سے مدح سرائی کرُوں گا۔ 2۔ اَے بربط اور سِتار جاگو! مَیں خُود بھی صُبح سویرے جاگ اُٹھوں گا۔ 3۔ اَے خُداوند! مَیں لوگوں میں تیرا شُکر کرُوں گا۔ مَیں اُمّتوں میں تیری مدح سرائی کرُوں گا۔ 4۔ کیونکہ تیری شفقت آسمان سے… Continue reading زبور 108- دشمنوں کے خلاف کمک کی درخواست

زبور 107- خُدا کی شفقت کے لئے اس کی حمدوستائش

1۔ خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔ 2۔ خُداوند کے چُھڑائے ہُوئے یہی کہیں۔ جِن کو اُس نے فِدیہ دے کر مُخالِف کے ہاتھ سے چُھڑا لِیا 3۔ اور اُن کو مُلک مُلک سے جمع کِیا۔ پُورب سے اور پچھّم سے۔ اُتّر سے اور دکھِّن سے۔ 4۔… Continue reading زبور 107- خُدا کی شفقت کے لئے اس کی حمدوستائش

زبور 106- اپنے لوگوں پر خُدا کی شفقت

1۔ خُداوند کی حمد کرو۔ خُداوند کا شُکر کرو کیونکہ وہ بھلا ہے اور اُس کی شفقت ابدی ہے۔ 2۔ کون خُداوند کی قُدرت کے کاموں کو بیان کر سکتا ہے یا اُس کی پُوری سِتایش سُنا سکتا ہے؟ 3۔ مُبارک ہیں وہ جو عدل کرتے ہیں اور وہ جو ہر وقت صداقت کے کام… Continue reading زبور 106- اپنے لوگوں پر خُدا کی شفقت

زبور 105- خُداوند اور اس کے لوگ

1۔ خُداوند کا شُکر کرو۔ اُس کے نام سے دُعا کرو۔ قَوموں میں اُس کے کاموں کا بیان کرو۔ 2۔ اُس کی تعرِیف میں گاؤ۔ اُس کی مدح سرائی کرو۔ اُس کے تمام عجائِب کا چرچا کرو۔ 3۔ اُس کے مُقدّس نام پر فخر کرو۔ خُداوند کے طالِبوں کے دِل شادمان ہوں۔ 4۔ خُداوند اور… Continue reading زبور 105- خُداوند اور اس کے لوگ