November 21, 2024

اردو

زبور 112- راستباز آدمی کی مُبارک حالی

راستباز آدمی کی مُبارک حالی - رحم دِل آدمی سعادت مند ہے - Zaboor 112 - زبور 112

خُداوند کی حمد کرو۔

مُبارک ہے وہ آدمی جو خُداوند سے ڈرتا ہے

اور اُس کے حُکموں میں خُوب مسرُور رہتا ہے۔

اُس کی نسل زمِین پر زورآور ہوگی۔

راست بازوں کی اَولاد مُبارک ہوگی۔

مال و دَولت اُس کے گھر میں ہے

اور اُس کی صداقت ابد تک قائِم ہے۔

راست بازوں کے لِئے تارِیکی میں نُور چمکتا ہے۔

وہ رحیِم و کرِیم اور صادِق ہے۔

رحم دِل اور قرض دینے والا آدمی سعادت مند ہے۔

وہ اپنا کاروبار راستی سے کرے گا۔

اُسے کبھی جُنبِش نہ ہوگی۔

صادِق کی یادگار ہمیشہ رہے گی۔

وہ بُری خبر سے نہ ڈرے گا۔

خُداوند پر توکُّل کرنے سے اُس کا دِل قائِم ہے۔

اُس کا دِل برقرار ہے۔ وہ ڈرنے کا نہیں۔

یہاں تک کہ وہ اپنے مُخالِفوں کو دیکھ لے گا۔

اُس نے بانٹا اور مُحتاجوں کو دِیا۔

اُس کی صداقت ہمیشہ قائِم رہے گی۔

اُس کا سِینگ عِزّت کے ساتھ بُلند کِیا جائے گا۔

10۔ شرِیر یہ دیکھے گا اور کُڑھے گا۔

وہ دانت پِیسے گا اور گُھلے گا۔

شرِیروں کی مُراد نابُود ہوگی۔

آمین!

RELATED ARTICLES