November 24, 2024

اردو

زبور 110- خُداوند اور اس کا برگزیدہ بادشاہ

خُداوند اور اس کا برگزیدہ بادشاہ - یہووؔاہ خُدا - Zaboor 110 - زبور 110

یہووؔاہ نے میرے خُداوند سے کہا تُو میرے دہنے ہاتھ بَیٹھ

جب تک کہ مَیں تیرے دُشمنوں کو تیرے پاؤں کی چَوکی نہ کردُوں۔

خُداوند تیرے زور کا عصا صِیُّوؔن سے بھیجے گا۔

تُو اپنے دُشمنوں میں حُکمرانی کر۔

لشکرکشی کے دِن تیرے لوگ خُوشی سے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔

تیرے جوان پاک آرایش میں ہیں

اور صُبح کے بطن سے شبنم کی مانِند۔

خُداوند نے قَسم کھائی ہے اور پِھرے گا نہیں

کہ تُو ملکِ صِؔدق کے طَور پر

ابد تک کاہِن ہے۔

خُداوند تیرے دہنے ہاتھ پر

اپنے قہر کے دِن بادشاہوں کو چھید ڈالے گا۔

وہ قَوموں میں عدالت کرے گا۔

وہ لاشوں کے ڈھیر لگا دے گا

اور بُہت سے مُلکوں میں سروں کو کُچلے گا۔

وہ راہ میں ندی کا پانی پِئے گا۔

اِس لِئے وہ سر کو بُلند کرے گا۔

آمین!

RELATED ARTICLES