November 22, 2024

اردو

زبور 108- دشمنوں کے خلاف کمک کی درخواست

دشمنوں کے خلاف کمک کی درخواست - اِنسانی مدد عبث ہے - Zaboor 108 - زبور 108

اَے خُدا! میرا دِل قائِم ہے۔

مَیں گاؤُں گا اور دِل سے مدح سرائی کرُوں گا۔

اَے بربط اور سِتار جاگو!

مَیں خُود بھی صُبح سویرے جاگ اُٹھوں گا۔

اَے خُداوند! مَیں لوگوں میں تیرا شُکر کرُوں گا۔

مَیں اُمّتوں میں تیری مدح سرائی کرُوں گا۔

کیونکہ تیری شفقت آسمان سے بُلند ہے

اور تیری سچّائی افلاک کے برابر ہے۔

اَے خُدا! تُو آسمانوں پر سرفراز ہو

اور تیرا جلال ساری زمِین پر ہو۔

اپنے دہنے ہاتھ سے بچا اور ہمیں جواب دے

تاکہ تیرے محبُوب بچائے جائیں۔

خُدا نے اپنی قُدُّوسیت میں یہ فرمایا ہے مَیں خُوش کرُوں گا۔

مَیں سِؔکم کو تقسیِم کرُوں گا اور سُکّاتؔ کی وادی کو بانٹوں گا۔

جلؔعاد میرا ہے۔ منسّؔی میرا ہے۔

افرائِؔیم میرے سر کا خود ہے

یہُؔوداہ میرا عصا ہے۔

موآبؔ میری چلپچی ہے۔

ادُؔوم پر مَیں جُوتا پھینکُوں گا۔

مَیں فلِستیِؔن پر للکارُوں گا۔

10۔ مُجھے اُس فصِیل دار شہر میں کَون پُہنچائے گا؟

کَون مُجھے اؔدُوم تک لے گیا ہے؟

11۔ اَے خُدا! کیا تُو نے ہمیں ردّ نہیں کر دِیا؟

اَے خُدا! تُو ہمارے لشکروں کے ساتھ نہیں جاتا

12۔ مُخالِف کے مُقابلہ میں ہماری کُمک کر

کیونکہ اِنسانی مدد عبث ہے۔

13۔ خُدا کی بدَولت ہم دِلاوری کریں گے

کیونکہ وُہی ہمارے مُخالِفوں کو پامال کرے گا۔

آمین!

RELATED ARTICLES