November 22, 2024

Spanish اردو

زبور 26- راست آدمی کی دُعا

1۔ اَے خُداوند میرا اِنصاف کر کیونکہ مَیں راستی سے چلتا رہا ہُوں اور مَیں نے خُداوند پر بے لغزِش توکُّل کِیا ہے۔ 2۔ اَے خُداوند! مُجھے جانچ اور آزما۔ میرے دِل و دِماغ کو پرکھ۔ 3۔ کیونکہ تیری شفقت میری آنکھوں کے سامنے ہے اور مَیں تیری سچّائی کی راہ پر چلتا رہا ہُوں۔… Continue reading زبور 26- راست آدمی کی دُعا

زبور 25- رہنمائی اور محافظت کی دُعا

1۔ اَے خُداوند! مَیں اپنی جان تیری طرف اُٹھاتا ہُوں۔ 2۔ اَے میرے خُدا! مَیں نے تُجھ پر توکُّل کِیا ہے۔ مُجھے شرمِندہ نہ ہونے دے۔ میرے دُشمن مُجھ پر شادیانہ نہ بجائیں۔ 3۔ بلکہ جو تیرے مُنتظِر ہیں اُن میں سے کوئی شرمِندہ نہ ہوگا۔ پر جو ناحق بےوفائی کرتے ہیں وُہی شرمِندہ ہوں… Continue reading زبور 25- رہنمائی اور محافظت کی دُعا

زبور 24- عظیم بادشاہ

1۔ زمِین اور اُس کی معمُوری خُداوند ہی کی ہے۔ جہان اور اُس کے باشِندے بھی۔ 2۔ کیونکہ اُس نے سمُندروں پر اُس کی بُنیاد رکھّی اور سَیلابوں پر اُسے قائِم کِیا۔ 3۔ خُداوند کے پہاڑ پر کَون چڑھے گا اور اُس کے مُقدّس مقام پر کَون کھڑا ہوگا؟ 4۔ وُہی جِس کے ہاتھ صاف… Continue reading زبور 24- عظیم بادشاہ

زبور 23- خُداوند میرا چَوپان ہے

1۔ خُداوند میرا چَوپان ہے۔ مُجھے کمی نہ ہوگی۔ 2۔ وہ مُجھے ہری ہری چراگاہوں میں بِٹھاتا ہے۔ وہ مُجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔ 3۔ وہ میری جان کو بحال کرتا ہے۔ وہ مُجھے اپنے نام کی خاطِر صداقت کی راہوں پر لے چلتا ہے۔ 4۔ بلکہ خواہ مَوت کے سایہ… Continue reading زبور 23- خُداوند میرا چَوپان ہے

زبور 22- جان کنی میں پکار اور ستائش کا گیت

1۔ اَے میرے خُدا! اَے میرے خُدا! تُو نے مُجھے کیوں چھوڑ دیا؟ تُو میری مدد اور میرے نالہ و فریاد سے کیوں دُور رہتا ہے؟ 2۔ اَے میرے خُدا! مَیں دِن کو پُکارتا ہُوں پر تُو جواب نہیں دیتا اور رات کو بھی اور خاموش نہیں ہوتا۔ 3۔ لیکن تُو قُدُّوس ہے۔ تُو جو… Continue reading زبور 22- جان کنی میں پکار اور ستائش کا گیت

زبور 21- فتح یابی کے لئے شکرگزاری

1۔ اَے خُداوند! تیری قُوّت سے بادشاہ خُوش ہوگا اور تیری نجات سے اُسے نہایت شادمانی ہوگی۔ 2. تُو نے اُس کے دِل کی آرزُو پُوری کی ہے اور اُس کے مُنہ کی درخواست کو نامنظُور نہیں کِیا۔ (سِلاہ) 3۔ کیونکہ تُو اُسے عُمدہ برکتیں بخشنے میں پیش قدمی کرتا اور خالِص سونے کا تاج… Continue reading زبور 21- فتح یابی کے لئے شکرگزاری

زبور 20- فتح یابی کے لئے دُعا

1۔ مُصِیبت کے دِن خُداوند تیری سُنے۔ یعؔقُوب کے خُدا کا نام تُجھے بُلندی پر قائِم کرے! 2۔ وہ مَقدِس سے تیرے لِئے کُمک بھیجے اور صِیُّوؔن سے تُجھے تقوِیت بخشے! 3۔ وہ تیرے سب ہدیوں کو یاد رکھّے اور تیری سوختنی قُربانی کو قبُول کرے! (سِلاہ) 4۔ وہ تیرے دِل کی آرزُو بر لائے… Continue reading زبور 20- فتح یابی کے لئے دُعا