July 25, 2024

اردو

اردو

زبور 23- خُداوند میرا چَوپان ہے

خُداوند میرا چَوپان ہے - خُدا ہماری جان کو بحال کرتا ہے - Zaboor 23 - زبور23

خُداوند میرا چَوپان ہے۔ مُجھے کمی نہ ہوگی۔

وہ مُجھے ہری ہری چراگاہوں میں بِٹھاتا ہے۔

وہ مُجھے راحت کے چشموں کے پاس لے جاتا ہے۔

وہ میری جان کو بحال کرتا ہے۔

وہ مُجھے اپنے نام کی خاطِر صداقت کی راہوں پر لے چلتا ہے۔

بلکہ خواہ مَوت کے سایہ کی وادی میں سے میرا گُزر ہو

مَیں کِسی بلا سے نہیں ڈرُوں گا کیوںکہ تُو میرے ساتھ ہے۔

تیرے عصا اور تیری لاٹھی سے مُجھے تسلّی ہے۔

تُو میرے دُشمنوں کے رُوبرُو میرے آگے دسترخوان بِچھاتا ہے۔

تُو نے میرے سر پر تیل ملا ہے۔ میرا پِیالہ لبریز ہوتا ہے۔

یقیناً بھلائی اور رحمت عُمر بھر میرے ساتھ ساتھ رہیں گی

اور مَیں ہمیشہ خُداوند کے گھر میں سکُونت کرُوں گا۔

آمین!

RELATED ARTICLES