November 25, 2024

Spanish اردو

زبور 42- جلاوطن آدمی کی پُکار

1۔ جَیسے ہرنی پانی کے نالوں کو ترستی ہے وَیسے ہی اَے خُدا! میری رُوح تیرے لِئے ترستی ہے۔ 2۔ میری رُوح خُدا کی۔ زِندہ خُدا کی پیاسی ہے۔ مَیں کب جا کر خُدا کے حضُور حاضر ہُوں گا؟ 3۔ میرے آنسُو دِن رات میری خُوراک ہیں۔ جِس حال کہ وہ مُجھ سے برابر کہتے… Continue reading زبور 42- جلاوطن آدمی کی پُکار

زبور 41- بیماری میں فریاد

1۔ مُبارک ہے وہ جو غرِیب کا خیال رکھتا ہے۔ خُداوند مُصِیبت کے دِن اُسے چُھڑائے گا۔ 2۔ خُداوند اُسے محفُوظ اور جِیتا رکھّے گا اور وہ زمِین پر مُبارک ہوگا۔ تُو اُسے اُس کے دُشمنوں کی مرضی پر نہ چھوڑ۔ 3۔ خُداوند اُسے بِیماری کے بِستر پر سنبھالے گا۔ تُو اُس کی بِیماری میں… Continue reading زبور 41- بیماری میں فریاد

زبور 40- حمد و ستائش کا گیت اور مدد کے لئے دُعا

1۔ مَیں نے صبر سے خُداوند پر آس رکھّی۔ اُس نے میری طرف مائِل ہو کر میری فریاد سُنی۔ 2۔ اُس نے مُجھے ہولناک گڑھے اور دلدل کی کِیچڑ میں سے نِکالا اور اُس نے میرے پاؤں چٹان پر رکھّے اور میری روِش قائِم کی 3۔ اُس نے ہمارے خُدا کی سِتایش کا نیا گِیت… Continue reading زبور 40- حمد و ستائش کا گیت اور مدد کے لئے دُعا

زبور 39- دُکھی آدمی کی مدد کے لئے دُعا

1۔ مَیں نے کہا مَیں اپنی راہ کی نِگرانی کرُوں گا تاکہ میری زُبان سے خطا نہ ہو۔ جب تک شرِیر میرے سامنے ہے مَیں اپنے مُنہ کو لگام دِئے رہُوں گا۔ 2۔ مَیں گُونگا بن کر خاموش رہا اور نیکی کی طرف سے بھی خاموشی اِختیار کی اور میرا غم بڑھ گیا۔ 3۔ میرا… Continue reading زبور 39- دُکھی آدمی کی مدد کے لئے دُعا

زبور 38- دُکھی آدمی کی فریاد

1۔ اَے خُداوند اپنے قہر میں مُجھے جِھڑک نہ دے اور اپنے غضب میں مُجھے تنبِیہ نہ کر۔ 2۔ کیونکہ تیرے تِیر مُجھ میں لگے ہیں اور تیرا ہاتھ مُجھ پر بھاری ہے۔ 3۔ تیرے قہر کے سبب سے میرے جِسم میں صِحت نہیں اور میرے گُناہ کے باعِث میری ہڈِّیوں کو آرام نہیں۔ 4۔… Continue reading زبور 38- دُکھی آدمی کی فریاد

زبور 37- بدکرداروں اور نیکوکاروں کا انجام

1۔ تُو بدکرداروں کے سبب سے بیزار نہ ہو اور بدی کرنے والوں پر رشک نہ کر 2۔ کیونکہ وہ گھاس کی طرح جلد کاٹ ڈالے جائیں گے اور سبزہ کی طرح مُرجھا جائیں گے۔ 3۔ خُداوند پر توکُّل کر اور نیکی کر۔ مُلک میں آباد رہ اور اُس کی وفاداری سے پرورِش پا۔ 4۔… Continue reading زبور 37- بدکرداروں اور نیکوکاروں کا انجام