July 27, 2024

اردو

روٹی کھانے کے بعد کی دُعا

روٹی کھانے کے بعد کی دُعا اَے خُدا قادرِ مطلق! تیری نعمتوں کے لئے ہم تیرا شکر کرتے ہیں۔ تُو جو ہمیشہ جیتا اور سلطنت کرتا ہے۔ آمین!

یسوع الہٰی اُستاد سے دُعا

یسوع الہٰی اُستاد سے دُعا اَے یسوع اُستاد! میرے اِیمان کو بڑھائے اور میرے ذہن کو پاک کریں۔ اَے یسوع اُستاد! کلیسیا کے ہر بشر کو اپنی درگاہ میں لیں۔ اَے یسوع اُستاد! مُجھے بُرے اور فضول خیالات کے اندھیرے سے بچائیں۔ اَے یسوع اُستاد! آپ جو میرے اور خُدا باپ کے درمیان میں ہیں… Continue reading یسوع الہٰی اُستاد سے دُعا

روٹی کھانے سے پیشتر کی دُعا

روٹی کھانے سے پیشتر کی دُعا اَے خُدا! ہمیں اور اِس کھانے کو جو ہم تیری مہربانی سے اِس وقت کھانے کو ہیں برکت دے۔ جن غریبوں اور محتاجوں کو نہیں ملا اُن کو بھی دے۔ یسوع مسیح ہمارے خُداوند کے وسیلے سے۔ آمین!

کلیسیا کے پانچ حکم

کلیسیا کے پانچ حکم 1۔ اِتوار اور ضروری عیدوں میں اَدب سے پاک ماس کی قربانی میں حاضر ہونا اور بدنی محنت کا کام نہ کرنا۔ 2۔ مقررہ دنوں میں پرہیز کرنا اور روزہ رکھنا۔ 3۔ سال میں کم از کم ایک دفعہ اپنے گناہوں کا اعتراف کرنا اور پاشکا کے وقت پاک شراکت لینا۔… Continue reading کلیسیا کے پانچ حکم

فرشتے کا سلام

فرشتے کا سلام سلام اَے مریم، پُر فضل! خُداوند تیرے ساتھ ہے۔ تو عورتوں میں مبارک ہے اور مبارک ہے تیرے پیٹ کا پھل یسوع۔ اَے مقدسہ مریم خُدا کی ماں! ہم گنہگاروں کے واسطے دُعا کر۔ اَب اور ہماری موت کے وقت۔ آمین!

صُبح کی دُعا

صُبح کی دُعا اَے خُداوند! مُجھ میں انقصاری کا جذبہ پیدا کر جو کہ میرے رہن سہن سے ظاہر ہو۔ میری آنکھوں کی حفاظت اور میری رُوح پر پہرا لگا کہ کوئی ایسی چیز اندر داخل نہ ہو پائے جس سے میرے دِل کا آئینہ دُھندلا ہو بلکہ میرے دِل سے ہمیشہ یسوع کی پاکیزگی… Continue reading صُبح کی دُعا

شام کی دعا

شام کی دعا باپ اور بیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام میں۔ آمین! اَے میرے خُدا! مَیں اِیمان رکھتا / رکھتی ہوں کہ تُو یہاں حاضر و ناظر ہے۔ مَیں تجھے سجدہ اور اپنے سارے دل سے پیار کرتا / کرتی ہوں۔ مَیں تیرا شکر کرتا / کرتی ہوں اُن تمام نعمتوں کے لئے جو… Continue reading شام کی دعا

سات ساکرامینٹ ( تدفین )

سات ساکرامینٹ ( تدفین ) 1۔ بپتسمہ۔ 2۔ استحکام۔ 3۔ پاک یوخرست۔ 4۔ اعتراف۔ 5۔ بیماروں کی پاک مالش۔ 6۔ پاک خدمت۔ 7۔ نکاح۔

رُوحُ القُدس سے دُعا

رُوحُ القُدس سے دُعا اَے رُوحُ القُدس آ۔ اپنے ایمانداروں کے دلوں کو بھر دے اور اُن میں اپنی محبت کی آگ بھڑکا۔ اپنا رُوح بھیج اور وہ پیدا ہو جائیں گے، اور تُو رُوئے زمین کو نیا کرے گا۔ اَے خُدا جس نے اپنے ایمانداروں کے دلوں کو رُوحُ القُدس کی روشنی سے تعلیم… Continue reading رُوحُ القُدس سے دُعا

رسولوں کا عقیدہ

رسولوں کا عقیدہ مَیں اِیمان رکھتا / رکھتی ہوں خُدا قادرِ مطلق باپ پر جو آسمان اور زمین کا خالق ہے، اور یسوع مسیح پر جو اُس کے اکلوتے بیٹے اور ہمارے خُداوند ہیں۔ وہ رُوحُ القُدس کی قدرت سے پیٹ میں پڑے۔ کنواری مریم سے پیدا ہوئے۔ اُنہوں نے پنطُس پِیلاطُس کے عہد میں… Continue reading رسولوں کا عقیدہ