اَے یسوع اُستاد! میرے اِیمان کو بڑھائے اور میرے ذہن کو پاک کریں۔ اَے یسوع اُستاد! کلیسیا کے ہر بشر کو اپنی درگاہ میں لیں۔ اَے یسوع اُستاد! مُجھے بُرے اور فضول خیالات کے اندھیرے سے بچائیں۔ اَے یسوع اُستاد! آپ جو میرے اور خُدا باپ کے درمیان میں ہیں میں اپنا سب کُچھ آپ کی نظر کرتا ہوں اور آپ سے ہی افراد کی اُمید رکھتا ہوں۔ اَے یسوع اُستاد! پاکیزگی کی راہ! مُجھے اپنا وفادار پیروکار بنائیں۔ اَے یسوع اُستاد! آپ جو راہ ہیں مُجھے کامل بنا دیں جیسا کہ میرا آسمانی باپ کامل ہے۔ اَے یسوع اُستاد! آپ جو زندگی ہیں مُجھ میں رہیں تاکہ میں آپ میں رہوں۔ اَے یسوع اُستاد! آپ جو زندگی ہیں مُجھے عنایت فرمائیں کہ میں ہمیشہ آپ کے پیار کی خوشنودی میں خوش رہوں۔ اَے یسوع اُستاد! آپ جو نور ہیں مُجھے دُنیا کا نور بنا دیں۔ اَے یسوع اُستاد! آپ جو راہ ہیں مُجھے دوسروں کے لئے نمونہ اور مثال بنا دیں۔ اَے یسوع اُستاد! آپ جو زندگی ہیں بخش دیں کہ میری موجودگی ہر جگہ دلکشی اور تسکین کا باعث بنے۔ آمین!