December 3, 2024

اردو

رُوحُ القُدس سے دُعا

رُوحُ القُدس سے دُعا

اَے رُوحُ القُدس آ۔ اپنے ایمانداروں کے دلوں کو بھر دے اور اُن میں اپنی محبت کی آگ بھڑکا۔ اپنا رُوح بھیج اور وہ پیدا ہو جائیں گے، اور تُو رُوئے زمین کو نیا کرے گا۔ اَے خُدا جس نے اپنے ایمانداروں کے دلوں کو رُوحُ القُدس کی روشنی سے تعلیم دی عنایت کر کے اُسی رُوح کے اِنعام سے ہم ہمیشہ روشنی کو پسند کریں اور اُس کی تسلی میں ہمیشہ خوشی کرتے رہیں۔ مسیح ہمارے خُداوند کے وسیلے سے۔ آمین!

اَے خُدا ہماری مدد اور ہدایت کر۔ ہمیں حکمت، فہم، مشورت، مضبوطی، علم اور دینداری کی رُوح عنایت کر اور اپنے خوف کی رُوح سے ہمیں معمور کر۔ مسیح ہمارے خُداوند کے وسیلے سے۔ آمین!

خُدا نے اپنے بیٹے کا رُوح ہمارے دلوں میں بھیجا ہے جو ابّا یعنی اَے باپ کہہ کر پکارتا ہے۔ مسیح ہمارے خُداوند کے وسیلے سے۔ آمین!

RELATED ARTICLES