January 28, 2025

English Spanish اردو Hindi

پاکستان میں مسیحیوں کے لئے فوری طبی امداد

پاکستان میں مسیحیوں کے لئے فوری طبی امداد - مسیحیوں کی مشکلات

پاکستان میں مسیحیوں کی اکثیریت بہت غربت کی زندگی بسر کر رہی ہے. اس کمزور حالت کی وجہ تعلیم اور روزگار کے مواقعوں کی کمی ہے. مسیحی ہونے کی وجہ سے ان کو بہت کم آمدن پر ملازمت پر رکھا جاتا ہے، مسیحیوں کو اتنا کم معاوضہ دیا جاتا ہے جس سے بامشکل وہ اپنے خانداںوں کو پالتے ہیں. تعلیمی اور طبی ضروریات کو پورا کرنا تو نہایت مشکل ہوتا ہے. طبی سہولیات ںہ ہوںے کی وجہ سے پاکستان میں مسیحی نوجوانوں اور بچوں کی اموات کی شراح بہت زیادہ ہے. یہاں تک کہ ڈاکٹروں کی فیس اور دوائیوں کا خرچہ ادا کرنا بھی ممکن نہیں ہوتا ہے۔

مغربی ممالک کی طرح پاکستان میں کبھی بھی طبی سہولیات کو مفت ںہیں رکھا گیا اور ںا ہی غریب مسیحی بچوں کی فلاح اور طبی علاج کے لیے مؤثر اقدامات کیے جاتے ہیں. مسیحی مشکلات سے تھک ہار کر اپنی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قرضہ لینے پر مجبور ہو جاتے ہیں اور کم آمدن کی وجہ سے قرضے کی رقم واپس کرنا بھی ان کے لیے ناممکن ہو جاتا ہے اور ان کو قرضے کی رقم اتارنے کے لیے غلامی کے دلدل میں پھینک دیا جاتا ہے جہاں وہ ساری عمر کام کر کے بھی قرضے کی رقم نہیں ادا کر پاتے ہیں۔

ہمارا اوّل مقصد یہی ہے کہ ہم پاکستان میں غریب، بے سہارا اور کم آمدن مسیحیوں کا سہارا بنیں جن کو مالی اور طبعی امداد کی اشد ضرورت ہے. ہمارے خُداوند یسوع مسیح نے بھی ہمیں یہی حکم دیا ہے کہ ایک دوسرے سے پیار کریں اور ایک دوسرے کا خیال رکھیں. اگر خُدا ںے ہمیں اتنی تقویت بخشی ہے کہ ہم اس کے لوگوں کی مدد کریں تو ہم کیوں ان لوگوں کی مدد ںا کر کے خُدا کو ناراض کر رہیں ہیں. خُدا کے دیے ہوئے مال سے اس کے لوگوں کی مدد کرنے سے ہمیں خُدا اپنی برکتوں سے اور مالامال کرے گا اور قیامت کے روز خُدا باپ سے ہمیں اس کا اجر بھی ملے گا. خُدا کے دیے ہوئے مال سے دینے والوں کو خُدا ہمیشہ عزیز رکھتا ہے۔

فی الحال ہم پاکستان میں بہت سے ایسے مسیحی خاندانوں کے ساتھ رابطہ میں ہیں جن کو طبی امداد کی فوری ضرورت ہے. اگر خُدا ہماری مدد کر سکتا ہے تو ہمارا بھی فرض ہے کہ ہم اس کے لوگوں کی مدد کریں. برائے مہربانی اپنی مدد ان لوگوں تک پہنچانے کے لیے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کریں اور ہمارے بینک اکاؤنٹ کی معلومات جاننے کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

اد مایوریم دے گلوریم – خُدا کے نام کو زیادہ سے زیادہ جلال کے لئے. آمین

RELATED ARTICLES