September 7, 2024

English Spanish اردو Hindi

غریب مسیحی مردوں اور عورتوں کے لئے تعلیم اور ہنر

غریب مسیحی مردوں اور عورتوں کے لئے تعلیم اور ہنر - مسیحیوں کی مدد

اسلامی جمہوریہ پاکستان میں مسیحیت دوسرے نمبر پر بڑا مذہب ہے. پاکستان کی کل آبادی میں 1.6 فیصد اکثریت مسیحیوں کی ہے. مسیحیوں کی یہ اکثریت زیادہ تر معاشرے کے غریب اور گندے علاقوں میں رہائش پذیر ہیں اور نالیاں صاف کرنا اور جھاڑوں مارنا ان کا پیشه ہے۔

پاکستان میں مسیحی خواتین زیادہ تر ان پڑھ ہیں جس کی وجہ سے وہ لوگوں کے گھروں میں نوکرانی کا کام کرتی ہیں یا پھر بھٹوں پر اینٹیں بنانے والوں کی غلامی میں زندگی بسر کر دیتی ہیں۔

مذہبی تفرقہ اس ظلم و تشدد کی اہم وجہ ہے، لیکن اس مسئلے کی سب سے بڑی وجہ تعلیم اور ہنر کی کمی ہے جس کی وجہ سے مسیحی اپنی آواز بلند ںہیں کر پاتے ہیں. پاکستان میں مسیحیوں کو تعلیم اور ہنر دے کر ہم اس مسئلے پر قابو پا سکتے ہیں اور مسیحیوں کی زندگیوں کو بدل سکتے ہیں تاکہ وہ معاشرے میں عزت کی زندگی بسر کر سکیں جس کے وہ حقدار ہیں۔

ہمارے کیتھولک مسیحی سینٹرز ایسے مسیحیوں کی مدد کریں گے اور ان کو ان کی عمر کے مطابق مختلف ہنر سکھائیں گے اور ان کو اچھی ملازمت کے قابل بنائیں گے. ہم مزید ان مسیحیوں کی تعلیم و تربیت کے لیے مختلف اسکول، کالج، یونیورسٹی اور تربیتی سینٹر میں بھی بھیجیں گے۔

ابتدا میں ہمارا مقصد ایسے پچاس لوگوں کی مدد کرنا ہے جن میں غریب، ان پڑھ اور مذہب کی وجہ سے ستائے گئے لوگ شامل ہوں گے. خُدا کے فضل اور مدد سے ہم اس تعداد کو بڑھاتے جائیں گے تاکہ پوری قوم کی بہتری ہو سکے۔

ایک مسیحی فرد کو تعلیم دینے اور اس کو قابل بنانے کا ماہانہ خرچ تقریباً 5000 روپیہ ہو گا. آپ کی لگاتار ایک سال کی مدد کسی کی زندگی میں بہت زیادہ تبدیلی لا سکتی ہے. آپ کی قیمتی مدد کی بدولت ہی ہم ان مسیحیوں کے تعلیمی اور اسکول آنے جانے کے اخراجات کو پورا کر سکتے ہیں۔

برائے مہربانی آج ہی اپنے دلوں کو اپنے مسیحی بہن بھائیوں کی مدد کے لیے کھولیے اور ان کو عزت دار اور خوشحال زندگی گزارنے کے مواقعہ فراہم کیجئے. اگر آپ کسی بھی ایک مسیحی مرد یا عورت کی مدد کرنے کے لیے رضامند ہیں تو آج ہی ہم سے رابطہ کریں. آپ کی مدد صحیح حقدار تک پہنچائی جائے گی اور آپ کو اس شخص کی بہتر صورتحال کی ماہانہ رپورٹ سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔

برائے مہربانی ہماری مدد کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں یا اگر آپ کسی اور طریقے سے ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے بلاجھجھک رابطہ کریں۔

اد مایوریم دے گلوریم – خُدا کے نام کو زیادہ سے زیادہ جلال کے لئے. آمین

RELATED ARTICLES