September 7, 2024

English Spanish اردو Hindi

انجیل کی منادی

انجیل کی منادی - Catholic Church Faith Christians in Pakistan Catholic TV

دنیا بھر میں آج بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ اس بات سے ناواقف ہیں کہ سچی نجات کا ذریعہ صرف خُداوند یسوع مسیح ہیں اور وہ اپنے لوگوں سے بے پناہ پیار کرتے ہیں. جب خُداوند یسوع مسیح کسی کے دل کو چھوتے ہیں تو اس شخص کی زندگی معجزاتی طور پر تبدیل ہو جاتی ہے اور یہی ہم سب چاہتے ہیں کہ خُدا ہم سب کو چھو کر ہمیں نجات دے. ہمارا مقصد یہی ہونا چاہیے کہ ہم خُدا کے پیغام اور روزِ قیامت کی سچائی سے تمام دنیا کو آگاہ کریں۔

ہم چاہتے ہیں کہ ہم رنگ، نسل اور مذہب کا فرق کیے بغیر ہر بھٹکی روح تک پہنچ سکیں. کیتھولک مسیحی ہونے کے ناطے ہم تب تک مطمئن نہیں ہو سکتے جب تک زمین پر ہر انسان اس بات سے واقف نہیں ہو جاتا کہ یسوع ہی خُدا کا بیٹا ہے اور صرف وہی نجات کا ذریعہ ہے. خُدا کے یہ الفاظ ہمارے مقصد کو پورا کرنے میں ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

متی 28 باب 19 آیت: “پس تم جا کر سب قوموں کو شاگرد بناؤ اور ان کو باپ بیٹے اور رُوحُ القُدس کے نام سے بپتسمہ دو”۔

اس مقصد کی تکمیل کے لیے ہماری پہلی منزل پاکستان ہے جہاں ہم ان شہروں اور گاؤں میں کیتھولک کمیونٹی سینٹر بنائیں گے جہاں کیتھولک گرجاگھر نہیں ہیں، جہاں پر پیدا ہونے والے کیتھولک بچوں کے لیے تعلیمی نظام نہیں ہے اور نہ ہی خُداوند یسوع مسیح کی تعلیم کو پھیلانے میں ان کا کوئی مددگار ہے جو درست طریقے سے ان کو بتا سکے کہ خُداوند یسوع مسیح کون ہیں۔

کیتھولک کمیونٹی سینٹر میں کیتھولک رو سے مسیحی تعلیم، میٹنگز اور کھیلوں کے پروگرام فراہم کیے جائیں گے اور لوگوں کو خُدا کا پاک کلام سکھایا جائیگا تاکہ وہ انجیل کی منادی کر سکیں. تعلیمی پروگراموں کے لیے بچوں کو انجیل مقدس، کیتھولک کتابیں. سی ڈی اور ڈی -وی -ڈی مہیا کی جائیں گی جن میں ہر زبان میں انجیل کو سمجھایا جائیگا۔

ہم آپ کی مدد، ہمدردی، پیار بھرے تحفوں اور تعاون سے ہی پاکستان میں کیتھولک کمیونٹی سینٹر قائم کرنے کے مشن کا آغاز کرنے کے قابل ہو سکتے ہیں. برائے مہربانی ہماری مدد کرنے کے لیے نیچے دیے گئے بٹن پر کلک کریں یا اگر آپ کسی اور طریقے سے ہماری مدد کرنا چاہتے ہیں تو ہم سے بلاجھجھک رابطہ کریں۔

اد مایوریم دے گلوریم – خُدا کے نام کو زیادہ سے زیادہ جلال کے لئے. آمین

RELATED ARTICLES