November 21, 2024

English Spanish اردو Hindi

توہین رسالت قانون کے متاثرین خاندانوں کی مدد

توہین رسالت قانون کے متاثرین خاندانوں کی مدد - Urdu Catholic TV Channel Pakistan

پاکستان کے توہین رسالت قانون کا مسیحیوں پر غلط استعمال اور ان پر ظلم اور تشدد پوری دنیا میں مشہور ہے. پاکستان کے شہری ہوںے کی وجہ سے ہم سب پر یہ فرض ہے کہ پاکستان میں بننے والے ہر قانون کا احترام کریں لیکن ہم اس سچائی سے بھی منہ نہیں پھیر سکتے ہیں کہ توہین رسالت جیسے قانون ںے بہت سے بےگناہ مسیحیوں کی جان لی ہے. مسیحیوں پر ظلم کرنے کا یہ ایک آسان ترین طریقہ سمجھا جانے لگا ہے. کئی مواقع پر دیکھا گیا ہے کہ پاکستان میں لوگ مسیحیوں سے اپنی ذاتی دشمنی نکالنے یا مسیحیوں کی زمینوں پر قبضہ کرنے کے لیے ان کے خلاف اس قانون کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہیں۔

بہت سی تنظیمیں اس قانون کے شکار لوگوں کی مدد اور فلاح کے لیے کام کر رہیں ہیں، لیکن تکلیف تو تب بڑھتی ہے جب گھر کے کمانے والے افراد پر توہین رسالت لگا کر ان کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے اور ان کے گھر والوں کی خبر بھی نہیں لی جاتی ہے. ہمیں ایسے خانداںوں کی مدد کرنی ہے جن کے عزیزوں پر توہین رسالت کا الزام لگا کر انہیں جیل میں ڈالا گیا ہے اور پیچھے ان کے خاندان والوں کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

اس وقت پاکستان میں بیس سے تیس خاندان ایسے ہیں جن کے کسی کمانے والے فرد پر توہین رسالت لگا دی گئی ہے اور وہ خاندان ہم سے رابطے میں ہیں اور آپ کی مدد کے منتظر ہیں تاکہ ان کو محفوظ پناہ مل سکے اور ان کی روزمرّہ کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

اگر آپ اپنے ستائے ہوئے مسیحی بہن بھائیوں کا درد محسوس کر سکتے ہیں جن کو بلاوجہ ہراساں کیا جا رہا ہے اور آپ ان کا اس مشکل حالات میں سہارا بننا چاہتے ہیں تو نیچے دیے گئے لنک پر کلک کر کے اپنی مدد ان تک پہنچا سکتے ہیں. یا ہمیں ای-میل کر کے ہمارے بینک اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں. آپ کی مدد اور تعاون ایک مرجھائے چہرے پر مسکراہٹ کی امید لا سکتی ہے خاص کر ان مسیحیوں کے لئے جو پاکستان میں خوف اور ڈر کے سائے میں زندگیاں بسر کر رہے ہیں. مزید معلومات لینے کے لیے ہم سے رابطہ کریں اور ہم آپ کو مکمل تفصیل سے آگاہ کریں گے اور آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ آپ کی مدد سے کس کی زندگی بچ رہی ہے اور بچائی جا سکتی ہے۔

اد مایوریم دے گلوریم – خُدا کے نام کو زیادہ سے زیادہ جلال کے لئے. آمین

RELATED ARTICLES