September 9, 2024

English Spanish اردو Hindi

یسوع – خُدا کا بیٹا

یسوع – خُدا کا بیٹا

دو ہزار سال قبل یروشلم میں ایک مسیحا پیدا ہوئے. جنہوں نے دنیا کو صرف تین سال میں ہلا کر رکھ دیا. ایک ایسے مسیحا جو گنہگاروں سے محبت کرتے، جو ان کو بچانے آئے جو ان سے نفرت کرتے تھے، ان پر تھوکتے تھے اور جنہوں نے ان کو ان سے محبت کرنے کے گناہ کے لیے سولی پر چڑھا دیا۔

یسوع مسیح ایک انقلابی تھے، جس طرح وہ بات کرتے، سکھاتے اور وہ جو کچھ بھی کرتے ایک انقلابی اختیار کے ساتھ کرتے، مگر ایک ناقابل یقین طریقے سے۔

یسوع پانی پر چلے، بیماروں کو شفا دی اور مردوں کو زندہ کیا جیسا ازل سے کوئی اور نبی نہیں کر سکا. تاریخ یسوع کے معجزوں کی گواہ ہے. ان کی قوت دوسروں سے الگ تھی. وہ ایک فوق الفطرت ہستی تھے۔

ان کی نرم ہتھیلیوں کو کیلوں سے چھیدا گیا. جسم کو روٹی کی مانند توڑا گیا اور لہوں ان گنہگاروں کے لیے بہایا گیا جو کسی رحم کے لائق نہ تھے. یہ تاریخ کی سب سے عظیم قربانی ہے، ایک ایسی قربانی جس نے دنیا کو الٹ کر رکھ دیا. ان کی نایاب اور عظیم محبت نے اپنے قاتلوں کو بھی معاف کر دیا۔

RELATED ARTICLES