November 21, 2024

اردو

دُعا کے دُوران مقدسین کے حضور جانے سے ہمیں مدد کیوں ملتی ہے؟

دُعا کے دُوران مقدسین کے حضور جانے سے ہمیں مدد کیوں ملتی ہے؟ - رُوحُ القُدس کی آگ - بینیڈکٹائن رُوحانیت

دُعا کے دُوران مقدسین کے حضور جانے سے ہمیں مدد کیوں ملتی ہے؟

مقدسین وہ لوگ ہیں جو رُوحُ القُدس کی آگ سے بھرے ہوئے ہیں۔ وہ خُدا کی آگ کو کلیسیا میں جلائے رکھتے ہیں۔ یہاں تک کہ اپنی دُنیاوی زندگی میں بھی مقدسین نے جوش و خروش سے دُعائیں کیں، وہ ایسے دُعا کرتے تھے کہ اُن کی دُعائیں پوری کلیسیا میں پھیلتی تھیں۔ اُن کے قریب رہتے ہوئے ہمارے لئے دُعا کرنا آسان ہوتا ہے۔ ظاہری بات ہے کہ ہم مسیحی مقدسین کی عبادت نہیں کرتے، اگرچہ ہمیں صرف اِتنی اجازت ہے کہ ہم اُنہیں آسمان کی بادشاہی سے مدد کے لئے پُکار سکیں۔ تاکہ وہ ہماری درخواستوں کو خُدا کے تخت تک پُہنچا سکیں۔ ہمارے عظیم مقدسین نے خاص طور پر رُوحانیت کے اسکول قائم کیے، جو خُدا کی پاک رُوشنی کے رنگوں کو ظاہر کرتے ہیں۔

وہاں پر سب اِیمان کے بُنیادی عناصر سے زندگی شروع کرتے ہیں، تاکہ ہر کسی کی صورتِ حال کے مطابق اُن کی رہنمائی کی جائے تاکہ وہ خُدا کے ساتھ اپنے اِیمان اور عقیدت میں آگے بڑھ سکیں۔ اِس طرح اُن میں رُوح کی کمی کو ختم کرنے کے لئے فرانسسکن رُوحانیت، خُدا کی تعریف کے لئے بینیڈکٹائن رُوحانیت، تفہیم اور خواہش کے حوالے سے اگنیٹن رُوحانیت شروع ہوتی ہیں۔ ایسی رُوحانیت جس کی طرف ایک شخص اپنے ذاتی قردار پر منحصر کرتے ہوئے متوجہ ہوتا ہے وہ ہمیشہ سے رُوحانیت کی یکجہتی رہی ہیں۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES