September 18, 2024

اردو

دُعا کے وقت ہمیں رُوحُ القُدس کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟

دُعا کے وقت ہمیں رُوحُ القُدس کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟ - خُداوند کی شِفاعت

دُعا کے وقت ہمیں رُوحُ القُدس کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟

بائبل یہ کہتی ہے کہ:

رُومیوں 8 باب 26 آیت: ” اِسی طرح رُوح بھی ہماری کمزوری میں مدد کرتا ہے کیونکہ جِس طَور سے ہم کو دُعا کرنا چاہِئے ہم نہِیں جانتے مگر رُوح خُود اَیسی آ ہیں بھر بھر کر ہماری شِفاعت کرتا ہے جِن کا بیان نہِیں ہو سکتا “۔

خُدا سے دُعا کرنا صرف خُدا کے ساتھ رہتے ہوئے ممکن ہے۔ بُنیادی طور پر یہ ہماری اپنی کامیابی نہیں ہے کہ ہماری دُعائیں خُدا تک پُہنچتی ہیں۔ ہم مسیحیوں پر یسوع مسیح کا رُوح اُترا، جنہوں نے پُورے دِل سے باپ کے ساتھ ایک ہونے کی خواہش کی، جس کے ذریعے ہم ہر دور میں مُحبت پھیلاتے، مکمل توجہ کے ساتھ ایک دوسرے کو سُنتے، ایک دوسرے کو اچھی طرح سے سمجھتے اور ہم اپنے پُورے دِل سے یہ چاہتے ہیں کہ دوسروں کی خواہشات پوری ہوں۔

یسوع مسیح کا یہ رُوحُ القُدس ہمارے اندر ہے اور جب ہم دُعا کرتے ہیں تو وہ ہمارے ذریعے بولتا ہے۔ بُنیادی طور پر دُعا سے مُراد یہ ہے کہ ہم اپنے پُورے دِل سے خُدا کے ساتھ بات کرتے ہیں۔ رُوحُ القُدس دُعا میں ہماری رُوح کی مدد کرتا ہے۔ لہٰذا ہمیں یہ بار بار کہنا چاہیے کہ: ” اَے رُوحُ القُدس آ میرے پاس آ اور مُجھے دُعا کرنا سکھا “۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور خُداوند کی شِفاعت پر بھروسا رکھیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES