October 14, 2024

اردو

کیا ہم کسی بھی جگہ پر دُعا کر سکتے ہیں؟

کیا ہم کسی بھی جگہ پر دُعا کر سکتے ہیں؟ - ہر جگہ دُعا - مُقدس مقامات - خُدا کی دوستی

کیا ہم کسی بھی جگہ پر دُعا کر سکتے ہیں؟

جی ہاں، ہم کسی بھی جگہ پر دُعا کر سکتے ہیں۔ بہر حال کیتھولک مسیحی اُن مقامات پر غور کرتے ہیں جہاں خُدا خاص طور پر رہتا ہے۔ کیتھولک کلیسیا ایسی کلیسیا ہے جہاں ہمارے خُدا مقدس روٹی میں ظاہر ہوتے ہیں۔ یہ ہمارے لئے بہت ضروری ہے کہ ہم ہر جگہ دُعا کریں مثلاً اسکول میں، رستے میں، دعوت کے دوران اور اپنے دوستوں کے درمیاں بھی ہمیں دُعا کرنی چاہیے۔

پوری دُنیا کو خُدا کی برکات سے بھر جانا چاہیے۔ لیکن ہمارے لئے یہ بھی ضروری ہے کہ ہم مُقدس مقامات پر جائیں، جہاں خُدا ہم سے یہ کہنے کے لئے ہمارا اِنتظار کرتا ہے، کہ ہم اُس کی موجودگی میں سکون کریں، مضبوط ہوں، مکمل ہوں اور کہ وہ ہمیں اپنے مقصد کے لئے بھیجے۔ ایک حقیقی مسیحی جب کلیسیا میں داخل ہوتا ہے تو وہ صرف گھومنے پھرنے نہیں آتا۔ وہ ایک لمحے کے لئے خاموش رہتا اور خُدا کی عبادت کرتا ہے۔ وہ خُدا کے ساتھ اپنی دوستی اور مُحبت کو تازہ کرتا ہے۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور خُدا کے ساتھ اپنی دوستی کو پاک رکھیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES