September 19, 2024

اردو

اگر آپ دُعا میں کُچھ بھی محسوس نہ کریں یا آپ دُعا کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کریں تو کیا ہوگا؟

اگر آپ دُعا میں کُچھ بھی محسوس نہ کریں یا آپ دُعا کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کریں تو کیا ہوگا؟ - لیزیکس کی تھریسی

اگر آپ دُعا میں کُچھ بھی محسوس نہ کریں یا آپ دُعا کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس کریں تو کیا ہوگا؟

ہر وہ شخص جو دُعا کرتا ہے وہ دُعا کے دوران دھیان بھٹکنے، اندرونی اکیلا پن اور کمزوری محسوس کرنے، یہاں تک کہ دُعا کرنے سے کراہت محسوس کرنے کا تجربہ بھی حاصل کرتا ہے۔ اِیمان میں ثابت قدم رہنا بھی خود میں ایک دُعا ہے۔ یہاں تک کہ لیزیکس کی تھریسی ایک طویل عرصے تک خُدا کی مُحبت کو محسوس نہ کر پائیں۔

اپنی موت سے پہلے وہ ایک رات اپنی بہن کیلائن سے ملی۔ اُس نے یہ محسوس کیا کہ تھریسی کے ہاتھ ایک ساتھ جُڑے ہوئے تھے۔ کیلائن نے کہا: ” تُم کیا کر رہی ہو؟ تُمہیں سونا چاہیے “۔ تھریسی نے جواب میں کہا: ” میں سو نہیں سکتی۔ میں بہت مشکل کا سامنا کر رہی ہوں۔ لیکن میں پھِر بھی دُعا کر رہی ہوں “۔ کیلائن نے کہا: ” اور تُم یسوع مسیح سے کیا کہتی ہو؟ “، تھریسی نے جواب دیا: ” میں اُن سے کُچھ بھی نہیں کہتی کیونکہ میں اُن سے مُحبت کرتی ہوں “۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES