October 15, 2024

اردو

اگر آپ یہ دیکھیں کہ آپ کی دُعا پوری نہیں ہو رہی تو کیا ہوگا؟

اگر آپ یہ دیکھیں کہ آپ کی دُعا پوری نہیں ہو رہی تو کیا ہوگا؟ - دُنیاوی کامیابی

اگر آپ یہ دیکھیں کہ آپ کی دُعا پوری نہیں ہو رہی تو کیا ہوگا؟

دُعا دُنیاوی کامیابی کو حاصل کرنا نہیں بلکہ خُدا کی مرضی کو پورا کرنا اور اُس کے ساتھ گہری دوستی قائم کرنا ہے۔ خُدا کی ظاہری خاموشی خود میں ایک دعوت ہے کہ ہم اُس کی مکمل عقیدت، بے حد اِیمان، کبھی نہ ختم ہونے والی توقع میں ایک قدم اور بڑھائیں۔ کوئی بھی شخص جو دُعا کرتا ہے تو اُسے خُدا کو مکمل اِختیار دینا چاہیے کہ وہ اُس سے جب مرضی بات کرے، اپنی مرضی کے مطابق عطا کرے اور کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق خود کو اُس پر ظاہر کرے۔

اکثر ہم یہ کہتے ہیں کہ ” ہم نے دُعا کی لیکن ہمیں اِس سے کوئی مدد نہیں ملی “۔ شاید ہم شدت سے دُعا نہیں کر رہے۔ آرس کے مقدس کیوری نے ایک دفعہ ایک خادم سے پوچھا جو اُن کی کامیابی کی کمی کے بارے میں شکایت کر رہا تھا، ” آپ نے دُعا کی، آپ نے آہ بھری، لیکن کیا آپ نے روزہ رکھا؟ کیا آپ نے اپنی نیندہ کو خراب کر کے دُعا کی؟ ” اِس سے مُراد یہ بھی ہو سکتا ہے کہ ہم خُدا سے غلط چیزیں مانگ رہے ہوں۔ آویلا کی مقدس ٹریسا نے ایک دفعہ یہ کہا کہ ” ہلکے بوجھ کے لئے دُعا نہ کریں، بلکہ ایک مضبوط قوت کے لئے دُعا کریں “۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES