کیا یسوع مسیح واقع میں مرے تھے؟ شاید وہ دوبارہ زندہ ہونے کے قابل تھے کیوںکہ وہ اِس لئے ظاہر ہوئے کہ تکلیفوں سے بھری موت پا سکیں۔
یسوع مسیح حقیقت میں صلیب پر مرے اور اُن کا جسم دفن کیا گیا۔ تمام ذرائع اِس چیز کی گواہی دیتے ہیں:
یُوحنّا 19 باب 33 آیت: ” لیکن جب اُنہوں نے یِسُوؔع کے پاس آ کر دیکھا کہ وہ مَر چُکا ہے تو اُس کی ٹانگیں نہ توڑِیں “۔
فوجی نے یہاں تک واضح طور پر موت کا عظم بنایا: اُس نے یسوع مسیح کے مردہ جسم کا ایک حصہ نیزے سے کھولا جس سے خون اور پانی کو باہر آتے دیکھا گیا۔ مذید یہ کہا جاتا ہے کہ جن لوگوں کو صلیب دی جاتی تھی اُن کی ٹانگے توڑ دی جاتی تھیں، ایک ایسا ظلم جو موت کے عمل کو تیز کر دیتا تھا۔ لیکن یہ یسوع مسیح کے ساتھ نہیں ہوأ کیوںکہ وہ پہلے ہی مر گئے تھے۔
خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ سب یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کی پیروی کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!