September 7, 2024

English Spanish اردو

یسوع مسیح میں نجات

یسوع مسیح میں نجات - یسوع مسیح کی قربانی - گناہوں سے کفارہ - ایک نئی زندگی

ہم اکثر خبروں میں اُن لوگوں کے بارے میں سنتے ہیں جو دوسروں کو بچانے کے لئے اپنی جان مشکل میں ڈالتے ہیں جیسے کہ آگ بجھانے والے اور پولیس وغیرہ۔ لیکن کیا آپ نے کبھی اِس بارے میں سوچا ہے کہ کون ہماری ہمیشہ کی زندگی بچائے گا؟ بائبل ہمیں اِس میں خُدا کے بارے میں بتاتی ہے خاص طور پر یسوع مسیح کو ہمارے نجات دہندہ کے طور پر ظاہر کرتی ہے۔

یوحنا 4 باب 42 آیت: ” اور اُس عورت سے کہا اب ہم تیرے کہنے ہی سے ایمان نہیں لاتے کیونکہ ہم نے خود سُن لیا اور جانتے ہیں کہ یہ فی الحقیقت دُنیا کا مُنجی ہے”۔

مُنجی کا مطلب ہے جو دوسروں کو خوف، خطرے یا آفت سے بچاتا، مہیا کرتا اور نجات دیتا ہے۔ خُدا نے بار بار یہ تاکید کی ہے کہ یسوع مسیح ہمیں نجات مہیا کرتے ہیں جو کوئی بھی نہیں کر سکتا۔

أیسعیاہ 43 باب 11 آیت: ” میں ہی یہوواہ ہوں اور میرے سوا کوئی بچانے والا نہیں”۔

اعمال 4 باب 12 آیت: ” اور کِسی دُوسرے کے وسِیلہ سے نِجات نہِیں بخشا گیا جِس کے وسِیلہ سے ہم نِجات پا سکیں”۔

آپ کو اور مجھے نجات کی ضرورت ہے جو خُدا مہیا کرتا ہے۔ اُس نے ماضی میں بھی یہ ظاہر کیا ہے کہ اُس کے پاس نجات دینے کی قوت ہے۔

2 کُرنتھیوں 6 باب 2 آیت: ” کِیُونکہ وہ فرماتا ہے کہ مَیں نے قُبُولیّت کے وقت تیری سُن لی اور نِجات کے دِن تیری مدد کی۔ دیکھ اَب قُبُولیّت کا وقت ہے۔ دیکھو یہ نِجات کا دِن ہے”۔

ہم اُس نجات کو کیوں نہیں حاصل کرتے جو خُدا ہمیں آج مہیا کرتا ہے؟ خُدا ہماری نجات کیوں چاہتا ہے؟ ہمیں اُس کی نجات حاصل کرنے کے لئے کیا کرنا چاہیے؟ خُدا نے اپنے اکلوتے بیٹے کو بھیجا کہ ہمارے گناہوں کی خاطر قربانی دے۔ یسوع مسیح نے ہمارے گناہوں کا کفارہ کیا۔ اُنہوں نے ہماری خاطر گناہ، موت اور جہنم پر فتح پائی اور ہم یسوع مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کر کے اُس فتح میں شامل ہو سکتے ہیں ( یوحنا 1 باب 12 آیت )۔ خُدا نے نجات کے لئے کوئی دوسرا راستہ نہیں بنایا۔ آسمان کی بادشاہی میں داخل ہونے کے لئے یسوع مسیح ہی واحد ذریعہ ہیں۔ تو خُدا ہمیں حکم دیتا ہے کہ ہم اپنے گناہوں سے توبہ کریں اور یسوع مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کریں۔ 2 کُرنتھیوں 6 باب 2 آیت میں بائبل کہتی ہے کہ ” اب قبولیت کا وقت ہے، دیکھو اب نجات کا دِن ہے”۔ آپ سب کو یسوع مسیح کو ابھی قبول کرنا چاہیے، کیونکہ خُدا آپ کو یہ کرنے کو کہتا ہے۔

ایک دفعہ جب کوئی شخص نجات پا لیتا ہے تو وہ خُدا کے بچوں میں شامل ہو جاتا ہے۔ وہ خُدا سے تعلق رکھتا ہے اور اُس کی زندگی کا یہ مقصد ہوتا ہے کہ وہ خُدا کی خدمت کرتے ہوئے دُنیا میں اُس کی مرضی کو پورا کرے۔ یسوع مسیح نے متی 12 باب 30 آیت میں کہا ” جو میرے ساتھ نہِیں وہ میرے خِلاف ہے اور جو میرے ساتھ جمع نہِیں کرتا وہ بکھیرتا ہے”۔

اب یہاں سہی کیا ہے کہ کیا آپ خُدا کی طرف جیت میں ہیں یا شیطان کی طرف ہار میں؟ درمیان میں کوئی راستہ نہیں ہے۔ آپ خُدا کی طرف سے جنگ کر رہے ہیں یا خُدا کے خلاف۔ یسوع مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کرنے سے آپ خُدا کی فوج میں شامل ہو سکتے ہیں اور ایک اچھی جنگ کر سکتے ہیں۔ آپ یسوع مسیح کے سپاہی بن سکتے ہیں ( 2 تیمتھُیس 2 باب 3 آیت )۔ اِس کے ذریعے آپ کو اندرونی سکون مل سکتا ہے کہ آپ نجات پا چُکیں ہیں اور آپ فتح کی طرف ہیں۔

دُنیا میں اور کہیں بھی ایسا عزت والا مکام نہیں ہے۔ آپ جانتے ہیں کہ دُنیا میں کئی لوگ بہت سے گروہوں یا جماعتوں میں شامل ہوتے ہیں۔ لیکن آپ سب سے بہترین گروہ کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ نجات پا سکتے ہیں اور مسیح کے بدن کا حصہ بن سکتے ہیں۔ آپ خُدا کے مقدسین میں شامل ہونے کا تجربہ حاصل کر سکتے ہیں اور آپ اُس سے بھی مل سکتے ہیں جس نے یہ سب ممکن کیا۔ دوستوں آپ کو یسوع مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کرنا چاہیے، کیونکہ ایسا کرنے سے آپ زندگی جینے کا مقصد حاصل کر پائیں گے۔

یسوع مسیح نے کہا متی 6 باب 19 سے 20 آیات: ” اپنے واسطے زمِین پر مال جمع نہ کرو جہاں کِیڑا اور زنگ خراب کرتا ہے اور جہاں چور نقب لگاتے اور چُراتے ہیں۔ بلکہ اپنے لِئے آسمان پر مال جمع کرو جہاں نہ کِیڑا خراب کرتا ہے نہ زنگ اور نہ وہاں چور نقب لگاتے اور چُراتے ہیں”۔

دوستوں جب آپ یسوع مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کرتے ہیں تو تب ہی آپ آسمان کی بادشاہی میں اپنا مال جمع کرتے ہیں۔ بنیادی طور پر جب آپ یسوع مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کرتے ہیں تو آسمان کی بادشاہی میں آپ کے نام سے ایک نیا بینک کھُل جاتا ہے اور آپ کی خدمت کے مطابق خُدا آپ کے حصے میں مال جمع کرتا جاتا ہے۔

متی 5 باب 11 سے 12 آیات: ” جب میرے سبب سے لوگ تُم کو لعن طعن کریں گے اور ستائیں گے اور ہر طرح کی بُری باتیں تُمہاری نِسبت نا حق کہیں گے تو تُم مُبارک ہو گے۔ خُوشی کرنا اور نِہایت شادمان ہونا کِیُونکہ آسمان پر تُمہارا اجر بڑا ہے اِس لِئے کے لوگوں نے اُن نبِیوں کو بھی جو تُم سے پہلے تھے اِسی طرح ستایا تھا”۔

تصور کریں کہ آپ اِس دُنیا میں غریب ہیں لیکن آپ یسوع مسیح میں آکر امیر ہو سکتے ہیں اور اپنے لئے ہمیشہ کی زندگی میں نیکیوں کی صورت میں اجر جمع کر سکتے ہیں۔ خُدا آپ کو آسمان پر اپنا اجر جمع کرنے کی اجازت دیتا ہے جو آپ کو ہمیشہ کے لئے پاک کرے گا۔ آپ خُدا میں آکر امیر ہو سکتے ہیں ( لوقا 12 باب 21 آیت )، لیکن آپ یہ یسوع مسیح کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کیے بغیر نہیں کر سکتے۔ یسوع مسیح کے بغیر آپ مکمل طور پر کھو چُکے ہیں۔ ہمیشہ کی زندگی میں آپ کے پاس کچھ بھی نہیں ہوگا جب تک کہ آپ یسوع مسیح کو نہ قبول کریں۔ ابھی آپ کے پاس شاید سب کچھ ہو لیکن جہنم میں آپ کے پاس صرف دُکھ اور چیخ و پُکار ہوگی۔ صرف یسوع مسیح میں ہی آپ ہمیشہ کی ملکیت حاصل کر سکیں گے۔ اِس لئے دوستوں آپ سب کو یسوع مسیح کو قبول کرنے کی ضرورت ہے تب ہی آپ روحانی طور پر امیر ہو سکیں گے۔

متی 25 باب 41 آیت: ” پھِر وہ بائِیں طرف والوں سے کہے گا اَے ملعُونو میرے سامنے سے اُس ہمیشہ کی آگ میں چلے جاؤ جو اِبلیِس اور اُس کے فرِشتوں کے لِئے تیّار کی گئی ہے”۔

مُکاشفہ 20 باب 15 آیت: ” اور جِس کِسی کا نام کِتابِ حیات میں لِکھا ہُؤأ نہ مِلا وہ آگ کی جھِیل میں ڈالا گیا”۔

یوحنا 3 باب 36 آیت: ” جو بَیٹے پر اِیمان لاتا ہے ہمیشہ کی زِندگی اُس کی ہے لیکِن جو بَیٹے کی نہِیں مانتا زِندگی کو نہ دیکھیگا بلکہ اُس پر خُدا کا غضب رہتا ہے”۔

کیا آپ یسوع مسیح پر ایمان رکھتے ہیں؟ کیا آپ نے اُن کو اپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کیا ہے؟ دوستوں یسوع مسیح کو اپنا نجات دہندہ مانے بغیر آپ آگ میں جائیں گے، آپ کو آگ میں جانے کی ضرورت نہیں ہے لیکن اگر آپ یسوع مسیح کو قبول کریں۔ اُنہوں نے آپ سب کے گناہوں کا کفارہ ادا کیا ہے اور اب آپ یسوع مسیح کے خون کے ذریعے خُدا میں امن سے رہ سکتے ہیں ( کُلسّیوں 1 باب 20 آیت : رومیوں 5 باب 1 آیت )۔

افسیوں 2 باب 8 سے 9 آیات : ” کِیُونکہ تُم کو اِیمان کے وسِیلہ سے فضل ہی سے نِجات مِلی ہے اور یہ تُمہاری طرف سے نہِیں۔ خُدا کی بخشِش ہے”۔

رومیوں 4 باب 5 آیت: ” مگر جو شَخص کام نہِیں کرتا بلکہ بے دِین کے راستباز ٹھہرانے والے پر اِیمان لاتا ہے اُس کا اِیمان اُس کے لِئے راستبازی گِنا جاتا ہے”۔

دوستوں کیا آپ کو اِس بات کا احساس ہے کہ آپ گنہگار ہیں اور صرف یسوع مسیح ہی آپ کو نجات دے سکتے ہیں؟ کیا آپ کو اِس بات کا احساس ہے کہ آپ کو صرف یسوع مسیح پر بھروسا رکھنا چاہیے کہ وہ آپ کو بچائیں؟ اگر ہے تو آپ آج ہی کیوں نہیں اپنے گناہوں سے کفارہ کریں اور خداوند کو پُکاریں کہ وہ آپ کو ابھی نجات دے۔ بائبل کہتی ہے کہ رومیوں 10 باب 13 آیت: ” کِیُونکہ جو کوئی خُداوند کا نام لے گا نِجات پائے گا”۔

رومیوں 10 باب 9 آیت: ” کہ اگر تُو اپنی زبان سے یِسُوع کے خُداوند ہونے کا اِقرار کرے اور اپنے دِل سے اِیمان لائے کہ خُدا نے اُسے مُردوں میں سے جِلایا تو نِجات پائے گا”۔

تو آپ سب یہ دُعا کریں کہ یسوع مسیح آپ کے دِل میں آئیں اور آپ کے سب گناہوں کا صفایا کر دیں۔ اب یہ فیصلہ صرف آپ کا ہے کیونکہ ابھی نجات کا وقت ہے۔ آمین!

RELATED ARTICLES