ہمیں بھی اپنی زندگیوں میں مشکلات برداشت کرنے کی ضرورت کیوں ہے اور کہ اِس طرح ” اپنی صلیب ” اُٹھاتے ہوئے یسوع مسیح کی پیروی کریں؟
مسیحیوں کو مشکلات کو تلاش نہیں کرنا چاہیے، لیکن جب وہ ناگزیر مشکلات کا سامنا کر رہے ہوں، تو یہ اُن کے لئے بامعنی ہو سکتا ہے اگر وہ اپنی مشکلات کو یسوع مسیح کی مشکلات کے ساتھ متحد کریں۔
1 پطرس 2 باب 21 آیت: ” اور تُم اِسی کے لِئے بُلائے گئے ہو کیونکہ مسِیح بھی تُمہارے واسطے دُکھ اُٹھا کر تُمہیں ایک نمُونہ دے گیا ہے تاکہ اُس کے نقشِ قدم پر چلو “۔
یسوع مسیح نے کہا:
مرقس 8 باب 34 آیت: ” پھِر اُس نے بِھیڑ کو اپنے شاگِردوں سمیت پاس بُلا کر اُن سے کہا اگر کوئی میرے پِیچھے آنا چاہے تو اپنی خُودی سے اِنکار کرے اور اپنی صلِیب اُٹھائے اور میرے پِیچھے ہو لے “۔
مسیحیوں کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ دنیا سے مشکلات کو کم کریں۔ اِس کے باوجود مشکلات پِھر بھی رہیں گی۔ ایمان میں رہتے ہوئے ہم اپنی مشکلات کو قبول کر سکتے ہیں اور دوسروں کی مشکلات کو باںٹ بھی سکتے ہیں۔ اِس طرح اِنسانی مشکلات یسوع مسیح کی نجات کی مُحبت کے ساتھ متحد ہوتی ہیں اور اِس طرح الہٰی قوت دُنیا کو بھلائی کے لئے بدلتی ہے۔
خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع کی پیروی کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!