November 21, 2024

اردو

یسوع مسیح کا تمام مقامات پر صلیب کے ذریعے ہمیں نجات دینا کیوں ضروری تھا؟

یسوع مسیح کا تمام مقامات پر صلیب کے ذریعے ہمیں نجات دینا کیوں ضروری تھا؟

یسوع مسیح کا تمام مقامات پر صلیب کے ذریعے ہمیں نجات دینا کیوں ضروری تھا؟

وہ صلیب جس پر یسوع مسیح کو جو اگرچہ معصوم تھے، اُنہیں ظالمانہ انداز سے مارا گیا وہ جگہ انتہائی رسوائی اور دستبرداری والی جگہ تھی۔ یسوع مسیح جو کہ ہمارے نجات دہندہ ہیں اُنہوں نے صلیب کو چُنا تاکہ جہان کے گناہ اُٹھا لیں اور جہان کی تکلیفیں برداشت کریں۔ وہ اپنی کامل مُحبت کے ذریعے دُنیا کو خُدا کے قریب لائے۔ خُدا اپنی مُحبت کو اِس سے زیادہ زبردستی ظاہر نہیں کر سکتا تھا کہ جو اُس نے اپنے آپ کو ایک شخص میں یعنی اپنے بیٹے میں ظاہر کرتے ہوئے صلیب پر ہماری خاطر قربانی دی۔

صلیبی موت قدیم رسوم میں مارنے کے لئے سب سے شرمناک اور خوفناک طریقہ تھا۔ رومن شہری چاہے وہ کسی بھی جرم میں شریک ہوتے لیکن اُنہیں صلیب دینا منع تھا۔ اِسی طرح خُدا اِنسان کی سب دردناک تکلیفوں میں داخل ہوأ۔ تب سے کوئی یہ نہیں کہہ سکتا کہ ” خُدا نہیں جانتا کہ میں کس تکلیف سے گزر رہا ہوں “۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES