September 17, 2024

اردو

یسوع مسیح یہ کیوں چاہتے ہیں کہ ہم ” رُوح میں غربت ” کا تجربہ حاصل کریں؟

یسوع مسیح یہ کیوں چاہتے ہیں کہ ہم رُوح میں غربت کا تجربہ حاصل کریں؟ - غرِیب کو نجات

یسوع مسیح یہ کیوں چاہتے ہیں کہ ہم ” رُوح میں غربت ” کا تجربہ حاصل کریں؟

2 کُرنتھیوں 8 باب 9 آیت: ” کیونکہ تُم ہمارے خُداوند یِسُوؔع مسِیح کے فضل کو جانتے ہو کہ وہ اگرچہ دَولتمند تھا مگر تُمہاری خاطِر غرِیب بن گیا تاکہ تُم اُس کی غرِیبی کے سبب سے دَولتمند ہو جاؤ “۔

نوجوان بھی اندرونی طور پر خالی پن کا تجربہ حاصل کرتے ہیں۔ لیکن اِس طرح کی غربت کو محسوس کرنا کوئی غلط بات نہیں ہے۔ اِسی لئے ہمیں اپنے پورے دِل سے اُس شخص کی تلاش کرنی چاہیے جو ہمارے خالی پن کو بھر سکے اور ہمیں غربت سے نکال کر رُوحانی طور پر دَولتمند کر سکے۔ جو حقیقت میں یسوع مسیح ہیں۔

متّی 5 باب 3 آیت: ” مُبارک ہیں وہ جو دِل کے غرِیب ہیں کیونکہ آسمان کی بادشاہی اُن ہی کی ہے “۔

خُداوند آپ سب کو اپنی تمام برکات سے نوازے اور آپ سب کو زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے۔ آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں اور یسوع مسیح کے احکام پر عمل کریں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES