September 18, 2024

اردو

یسوع مسیح نے اپنی عوامی زندگی شروع کرنے کے لئے تیس سال اِنتظار کیوں کیا؟

یسوع مسیح نے اپنی عوامی زندگی شروع کرنے کے لئے تیس سال اِنتظار کیوں کیا؟

یسوع مسیح نے اپنی عوامی زندگی شروع کرنے کے لئے تیس سال اِنتظار کیوں کیا؟

یسوع مسیح ہمارے ساتھ ایک عام زندگی بانٹنا چاہتے تھے اور اِسی طرح وہ ہماری روزمرہ کی زندگی کو پاک کرنا چاہتے تھے۔ یسوع مسیح نے اپنے والدین سے محبت حاصل کی اور اُن کے ذریعے پرورش پائی۔ یسوع مسیح خُدا اور اِنسان کے ساتھ حکمت، قدوقامت کے ساتھ ساتھ فضل میں بڑھے۔

لُوقا 2 باب 52 آیت: ” اور یِسُوؔع حِکمت اور قدوقامت میں اور خُدا کی اور اِنسان کی مقبُولِیّت میں ترقّی کرتا گیا “۔

وہ یہودیوں کے گاؤں کی برادری سے تعلق رکھتے تھے اور یسوع مسیح نے اُن کی مذہبی روایات میں حصہ لیا۔ اُنہوں نے تجارت سیکھی اور دستکار کے طور پر اپنی صلاحیت کو ثابت کیا۔ یہ حقیقت کہ خُدا کی یہ مرضی تھی کہ یسوع مسیح ایک اِنسانی خاندان میں پیدا ہوں اور اُسی میں پرورش پائیں، اِس بات نے خاندان کو ایک ایسی جگہ بنا دیا جہاں خُدا موجود ہے اور جس کے ذریعے معاشرے کی مدد کرنے کا نمونہ پیش کیا۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES