September 19, 2024

اردو

یسوع مسیح نے یُوحنّا کو بپتسمہ دینے کی اجازت کیوں دی جبکہ یسوع مسیح گنہگار نہیں تھے؟

یسوع مسیح نے یُوحنّا کو بپتسمہ دینے کی اجازت کیوں دی جبکہ یسوع مسیح گنہگار نہیں تھے؟

بپتسمہ کا مطلب ہے خود کو شامل کرنا۔ اُن کے بپتسمہ میں یسوع مسیح اِنسانوں کے گناہوں کی گہرائی میں گئے۔ ایسا کرنے سے اُنہوں نے ایک نشان قائم کیا، تاکہ ہمیں گناہوں سے نجات دے سکیں۔ وہ چاہے تو ہمیشہ کے لئے مر بھی سکتے تھے لیکن اپنے باپ کی قوت سے وہ دوبارہ زندہ ہوئے۔ گنہگار لوگ جن میں فوجی، طوائف اور ٹیکس جمع کرنے والے وغیرہ سب یُوحنّا بپتسمہ دینے والے کے پاس گئے کیونکہ وہ بپتسمہ کی تلاش میں تھے کہ اُنہیں گناہوں کی توبہ کے ذریعے معافی مل سکے۔

لُوقا 3 باب 3 آیت: ” اور وہ یَرؔدن کے سارے گِرد و نواح میں جا کر گُناہوں کی مُعافی کے لِئے تَوبہ کے بپتِسمہ کی مُنادی کرنے لگا “۔

گہرائی سے بات کی جائے تو یسوع مسیح کو اِس بپتسمہ کی ضرورت نہیں تھی کیونکہ وہ گنہگار نہیں تھے۔ یہ حقیقت کہ وہ اِس بپتسمہ میں شامل ہوئے ہمیں دو چیزیں ظاہر کرتی ہے کہ یسوع مسیح نے ہمارے گناہ اپنے سر لے لِئے، یسوع مسیح اپنے بپتسمہ کو اپنے جذبے اور جی اُٹھنے کی پیش بندی کے طور پر سمجھتے ہیں۔ ہماری خاطر مرنے کے لئے اُن کی اِس رضامندی پر آسمان کی بادشاہی کے دروازے کھلتے ہیں۔

لُوقا 3 باب 22 آیت: ” اور رُوحُ القُدس جسمانی صُورت میں کبُوتر کی مانِند اُس پر نازِل ہُوأ اور آسمان سے آواز آئی کہ تُو میرا پیارا بیٹا ہے۔ تُجھ سے مَیں خُوش ہُوں “۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES