September 19, 2024

اردو

مقدسہ مریم ہماری ماں کیسے ہیں؟

مقدسہ مریم ہماری ماں کیسے ہیں؟ - ہماری مقدس ماں - ماں مریم کی اہمیت

مقدسہ مریم ہماری ماں کیسے ہیں؟

مقدسہ مریم ہماری ماں اِس لئے ہیں کہ خُداوند یسوع مسیح نے اُن کو ہمیں ایک ماں کے طور پر ظاہر کیا۔

یُوحنّا 19 باب 26 سے 27 آیات: ” یِسُوؔع نے اپنی ماں اور اُس شاگِرد کو جِس سے مُحبّت رکھتا تھا پاس کھڑے دیکھ کر ماں سے کہا کہ اَے عَورت! دیکھ تیرا بیٹا یہ ہے۔ پھِر شاگِرد سے کہا دیکھ تیری ماں یہ ہے اور اُسی وقت سے وہ شاگِرد اُسے اپنے گھر لے گیا “۔

یہ وہ دوسرا حُکم تھا جو یسوع مسیح نے صلیب پر یوحُنّا کو دیا تھا جو کلیسیا کے لئے مقدسہ مریم کے حوالے سے ہمیشہ سے اہم رہا ہے۔ اِس طرح مقدسہ مریم ہماری ماں بھی ہیں۔ ہم اُنہیں پُکارتے اور اُن کی مدد مانگتے ہیں کہ وہ ہماری خاطر خُدا سے رابطہ کریں۔

خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!

RELATED ARTICLES