کیا مقدسہ مریم خُدا کے لئے صرف ایک ذریعہ تھیں؟
مقدسہ مریم خُدا کے لئے محض ایک ذریعے سے بڑھ کر خاص تھیں۔ خُدا کی برکت اُن کی عملی رضامندی کے ذریعے اُن پر ظاہر ہوئی۔ جب فرشتے نے اُن سے کہا کہ تُمہارے پیٹ میں ” خُدا کا بیٹا ” ہوگا، تو مقدسہ مریم نے جواب دیا: ” مرؔیم نے کہا دیکھ مَیں خُداوند کی بندی ہُوں۔ میرے لِئے تیرے قَول کے مُوافِق ہو۔ تب فرِشتہ اُس کے پاس سے چلا گیا “۔
( لُوقا 1 باب 38 آیت )
یسوع مسیح کے ذریعے اِنسانیت کی نجات اور مقدسہ مریم کا یوسف سے شادی سے پہلے حاملہ ہونا خُدا کی مرضی سے پورا ہوأ ہے۔ یسوع مسیح کی نجات کو قبول کرنا اِنسانوں کی اپنی رضامندی میں شامل ہے۔ اِسی طرح غیر معمولی رستے کے ذریعے مقدسہ مریم ہماری نجات کا ذریعہ بنیں۔
خُداوند آپ سب کو برکت دے اور زندگی کی تمام مشکلات سے دور رکھے، اور آپ یوں ہی خُدا کے فضل سے اپنی زندگیوں میں ترقی کرتے جائیں۔ یسوع مسیح کے جلالی اور بابرکت نام میں آمین!